جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی اور قابل تجدید توانائی کے سکریٹری نے ،عالمی ہائیڈروجن سربراہ کانفرس- 2024 سے خطاب کیا؛قابل تجدید توانائی اور سبز ہائیڈروجن کے شعبہ میں ہندوستان کے وژن اور صلاحیتوں کو اجاگر کیا

Posted On: 16 MAY 2024 2:16PM by PIB Delhi

حکومت ہندکی نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری، جناب بھوپندر سنگھ بھلا نے 15 مئی 2024 کو روٹرڈیم، نیدرلینڈ میں، عالمی ہائیڈروجن سربراہ کانفرنس- 2024 سے خطاب کیا، جس میں قابل تجدید توانائی اور سبز ہائیڈروجن کی پیداوار کے شعبے میں ہندوستان کے جامع وژن اور صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

سکریٹری موصوف نے قومی سبزہائیڈروجن مشن کی جامع نوعیت پر زور دیا، جس میں پائلٹ پروجیکٹس، تحقیق و ترقی (آر اور ڈی) کے اقدامات نیز ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام جیسے اجزاء شامل ہیں۔ "یہ مجموعی نقطہ نظر ہائیڈروجن کے اقداری سلسلے میں جدت، تعاون، اور صلاحیت سازی کو فروغ دینے کے لیے، حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ مزید برآں، پراجیکٹس کو پائلٹنگ کرنے اور تحقیق و ترقی کو آگے بڑھانے پر مشن کی توجہ، سبز ہائیڈروجن ٹیکنالوجیوں کے لیے ایک متحرک ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے، جدید ترین حلوں اور بہترین طریقوں کے ظہور کو فروغ دینے کے لیے، ہندوستان کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کے سکریٹری نے قابل تجدید توانائی کی استطاعت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر، ہندوستان کی پوزیشن کو دہراتے ہوئے ملک کی قابل تجدید توانائی کی کم قیمت پر زور دیا۔ "مسابقتی قیمتوں کے ساتھ، ہندوستان قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں گھریلو اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش منظر نامہ پیش کرتا ہے، جو کہ پائیدار توانائی کے ذرائع کی طرف منتقلی کے لیے ملک کے عزم کے عین مطابق ہے"۔ سکریٹری نے قومی توانائی کے مرکب میں، قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے بغیر کسی رکاوٹ کے انضمام کے لیے، ہندوستان کے مربوط گرڈ ابنیادی ڈھانچے کو ایک کلیدی فعال عنصر کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے سبراہ کانفرنس کے حاضرین کو بتایا کہ یہ مربوط گرڈ نہ صرف گرڈ کے استحکام اور بھروسے کو بڑھاتا ہے ،بلکہ قابل تجدید توانائی کے پلانٹس کی جامع جگہ کا تعین کرنے، کارکردگی کو بہتر بنانے اور ہائیڈروجن کے طویل فاصلے تک نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کی ضرورت کو کم کرنے کے قابل بھی بناتا ہے۔

سکریٹری موصوف نے کہا کہ قابل تجدید توانائی اور سبز ہائیڈروجن پروجیکٹوں کے کامیاب نفاذ کے لیے، ہندوستان کے ہنر مند انجینئروں کا وافر ذخیرہ بنیاد کا کام کرتا ہے۔ "انجینئرنگ، ضروری سازوسامان کی حصولیابی اور تعمیرات (ای پی سی) خدمات میں عالمی سطح کی مہارت کے ساتھ، ہندوستان ایک مضبوط ٹیلنٹ پول پیش کرتا ہے جو کارکردگی اور درستگی کے ساتھ پروجیکٹس کو انجام دینے کے قابل ہے۔ مناسب قیمت پر ہنر مند اہلکاروں کی یہ دستیابی، سبز ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی مسابقت کو مزید بڑھاتی ہے۔

سکریٹری موصوف نے سبز ہائیڈروجن کے ایک سرکردہ برآمد کنندہ کے طور پر ابھرنے کے ہندوستان کے عزائم کو اجاگر کیا۔ پائیدار توانائی کے طریقوں کے لیے ہندوستان کے واضح وژن اور عزم پر زور دیتے ہوئے، انھوں نے عالمی ہائیڈروجن معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ملک کے عزم پر اعادہ کیا۔ "پیداوار کو بڑھانے پر ایک جامع توجہ کے ساتھ، ہندوستان کا مقصد سبز ہائیڈروجن کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے؛ اس طرح یہ عالمی توانائی کی منتقلی میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے۔"

سکریٹری موصوف نے عالمی ہائیڈروجن سبراہ کانفرنس کے مندوبین کو سبز ہائیڈروجن کی پیداوارک طلب کے کسی بھی پیمانے کو پورا کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت کا یقین دلایا؛ بشرطیکہ مارکیٹ کی کافی مانگ اور مدد ہو۔ یہ اعتماد، ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کی تعیناتی کی مضبوط حکمت عملی سے پیدا ہوتا ہے، جیسا کہ اس کے قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سی) میں بیان کیا گیا ہے۔ ملک میں قابل تجدید توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے تیز رفتار پیمانہ پر روشنی ڈالتے ہوئے، سکریٹری موصوف نے سامعین کو مطلع کیا کہ ہندوستان کی موجودہ نصب شدہ بجلی کی صلاحیت کا تقریباً 43فیصد غیر روائتی ایندھن کے ذرائع سے ہے، جس کا تخمینہ 2030 تک 50فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

 

سکریٹری موصوف کے کلیدی خطاب نے قابل تجدید توانائی اور سبز ہائیڈروجن کی پیداوار کے شعبے میں ہندوستان کی قیادت، عزائم اور صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ قابل استطاعت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ہنر مند عملے، امنگ اور اسکیل ایبلٹی پر مضبوط زور دینے کے ساتھ، ہندوستان عالمی ہائیڈروجن معیشت کی تشکیل اور عالمی سطح پر پائیدار توانائی کے حل کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سبز ہائیڈروجن مشن ہرے بھرے اور زیادہ پائیدار مستقبل کی جانب جدت اور تعاون کو فروغ دینے کے ہندوستان کے عزم کا ثبوت ہے۔

قومی سبز ہائیڈروجن مشن، حکومت ہند کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد ہندوستان میں سبز ہائیڈروجن ٹیکنالوجیوں کی ترقی دینااور اسے اپنانا ہے۔ 2030 تک 5 ملین ٹن سالانہ سبز ہائیڈروجن پیداواری صلاحیت قائم کرنے کے ہدف کے ساتھ، یہ مشن، ہائیڈروجن معیشت میں ہندوستان کے عزائم کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے، جس نے کل 412000 ٹن سالانہ سبز ہائیڈروجن کی پیداوار کو معاونت فراہم کرنے کی غرض سےمراعات کے لیے ٹینڈرز جاری کیے ہیں۔ مزید برآں، سالانہ 1500 میگاواٹ کی الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ صلاحیت کے قیام کے لیے ٹینڈرز دیے گئے ہیں، جس سے بڑے پیمانے پر سبز ہائیڈروجن پیدا کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی ہائیڈروجن سبراہ کانفرنس- 2024 میں میڈن انڈیا پویلین، نیدرلینڈ نے قومی سبز ہائیڈروجن مشن کی نمائش کی۔

*****

U.No.6924

(ش ح –ا ع- ر ا)   



(Release ID: 2020794) Visitor Counter : 53