امور داخلہ کی وزارت
شہریت (ترمیمی) ضوابط، 2024 کے نوٹیفکیشن کے بعد شہریت سرٹیفکیٹ کا پہلا سیٹ جاری
مرکزی داخلہ سکریٹری نے آج نئی دہلی میں کچھ درخواست دہندگان کو شہریت کے سرٹیفکیٹ سونپے
Posted On:
15 MAY 2024 5:19PM by PIB Delhi
شہریت (ترمیمی) ضوابط، 2024 کے نوٹیفکیشن کے بعد شہریت سرٹیفکیٹ کا پہلا سیٹ آج جاری کیا گیا۔ مرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجے کمار بھلا نے آج نئی دہلی میں کچھ درخواست دہندگان کو شہریت سرٹیفکیٹ سونپے۔ ہوم سکریٹری نے درخواست دہندگان کو مبارکباد دی اور شہریت (ترمیمی) ضوابط 2024 کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کیا۔ انٹرایکٹو سیشن کے دوران سکریٹری پوسٹس، ڈائریکٹر (آئی بی)، رجسٹرار جنرل آف انڈیا اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔
حکومت ہند نے 11 مارچ 2024 کو شہریت (ترمیمی) ضوابط، 2024 کو نوٹیفائی کیا تھا۔ ضوابط میں درخواست فارم کا طریقہ کار، ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی (ڈی ایل سی) کے ذریعہ درخواستوں پر کارروائی کا طریقہ کار اور ریاستی سطح کی بااختیار کمیٹی (ای سی) کے ذریعہ جانچ پڑتال اور شہریت دینے کا طریقہ کار شامل ہے۔ ان قوانین کے مطابق، پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہندو، سکھ، جین، بودھ، پارسی اور عیسائی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو مذہب کی بنیاد پر ظلم و ستم یا اس طرح کے ظلم کے خوف کی وجہ سے 31.12.2014 تک بھارت میں داخل ہوئے ہیں۔
ضلعی سطح کی کمیٹیوں (ڈی ایل سیز) کی سربراہی میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹ/ سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹ نامزد افسران نے دستاویزات کی کامیاب تصدیق کے بعد درخواست دہندگان کو وفاداری کا حلف دلایا ہے۔ ضوابط کے مطابق کارروائی کے بعد ڈی ایل سی نے درخواستوں کو ڈائریکٹر (مردم شماری آپریشن) کی سربراہی میں ریاستی سطح کی بااختیار کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ درخواست کی پروسیسنگ مکمل طور پر آن لائن پورٹل کے ذریعے کی جاتی ہے۔
ڈائرکٹر (مردم شماری آپریشن) دہلی کی سربراہی میں بااختیار کمیٹی نے جانچ پڑتال کے بعد 14 درخواست دہندگان کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے مطابق، ڈائریکٹر (مردم شماری آپریشن) نے ان درخواست دہندگان کو سرٹیفکیٹ دیئے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 6910
(Release ID: 2020697)
Visitor Counter : 115
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam