بھارتی چناؤ کمیشن

چوتھے مرحلے کے تحت 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 96 پارلیمانی حلقوں میں پرامن ووٹنگ ہوئی


شام 8 بجے تک ووٹر ٹرن آؤٹ 62.84 فیصد کے بقدر رہا؛ ایک اور اپ ڈیٹ رات 11:45 بجے

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے 23 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 379 پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ مکمل

آندھرا پردیش، سکم اور اروناچل پردیش میں ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ مکمل ہو گئی

سری نگر نے کئی دہائیوں میں اعلیٰ ترین ٹرن آؤٹ درج کیا

اینڈرائڈ ورژن پر وی ٹی آر ایپ کے اسکرین شاٹس نے اعلیٰ شفافیت کو یقینی بنایا

Posted On: 13 MAY 2024 8:38PM by PIB Delhi

عام انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کی پولنگ جو آج صبح 7 بجے شروع ہوئی، 96 پارلیمانی حلقوں میں شام 8 بجے سے تقریباً 62.84 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ پولنگ شام 6 بجے بند کر دی گئی تاہم اس کے بعد بھی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی بڑی تعداد قطاروں میں موجود تھی۔

تازہ ترین ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار جو ابھی بھی عارضی ہیں ای سی آئی کی ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ پر دستیاب ہوں گے۔ یہ ریاست / پی سی / اے سی کے لحاظ سے اعداد و شمار کے علاوہ مرحلہ وار اعداد و شمار فراہم کرے گا۔ کمیشن اسٹیک ہولڈرز کی سہولت کے لیے رات 11:45 بجے ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار کے ساتھ ایک اور پریس نوٹ جاری کرے گا۔

 

مرحلہ 4 کے تحت ریاست وار ووٹر ٹرن آؤٹ  کا تخمینہ(8 بجے)

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

پارلیمانی حلقہ ہائے انتخاب کی تعداد

تقریباً ووٹر ٹرن آؤٹ %

1

آندھرا پردیش

25

68.12

2

بہارٍ

5

55.90

3

جموں و کشمیر

1

36.58

4

جھارکھنڈ

4

63.37

5

مدھیہ پردیش

8

68.63

6

مہاراشٹر

11

52.75

7

اُڈیشہ

4

63.85

8

تلنگانہ

17

61.39

9

اترپردیش

13

57.88

10

مغربی بنگال

8

75.94

مذکورہ بالا 10 ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے (96 پارلیمانی حلقے)

96

62.84

 

پولنگ بلارکاوٹ اور پرامن طریقے سے انجام پائی ۔ سی ای سی جناب راجیو کمار کی قیادت میں کمیشن نے الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار اور جناب سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ تمام مراحل میں انتخابی عمل کے ہر پہلو پر باقاعدہ کڑی نظر رکھی اور جہاں بھی ضرورت پیش آئی وہاں ضروری ہدایات جاری کیں۔ سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے جس سے ووٹرز کے لیے بلا خوف و خطر اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے سازگار ماحول بنایا گیا تھا۔ چوتھے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی، عام انتخابات کے لیے پولنگ نصف حد سے تجاوز کر گئی ہے اور 23 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 379 پارلیمانی حلقہ ہائے انتخاب میں پولنگ مکمل ہو چکی ہے۔ اروناچل پردیش، سکم، آندھرا پردیش کی ریاستی قانون ساز اسمبلیوں اور اڈیشہ ریاستی اسمبلی کی 28 اسمبلی نشستوں کے لیے عام انتخابات میں پولنگ مکمل ہو چکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00141FE.jpg

وادی کشمیر میں آج سری نگر پی سی کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ کافی سیکورٹی کے درمیان، ووٹروں کو اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے سری نگر کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پرامن طور پر قطار میں کھڑے دیکھا گیا۔ تلنگانہ کے 17 پارلیمانی حلقوں کے بعض اسمبلی حلقوں میں رائے دہندوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے کمیشن نے پولنگ کا وقت (صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک) بڑھا دیا ہے۔

شفافیت میں مزید اضافے کے لیے، ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ کو اب اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین اسکرین شاٹس لے سکیں۔ یہ اقدامات کمیشن کے ذریعے اٹھائے گئے شفافیت کے اقدامات کے علاوہ ہیں جس میں ووٹر ٹرن آؤٹ اے پی پی پر ریاست کے لحاظ سے مجموعی ٹرن آؤٹ کو ظاہر کرنا اور مرحلہ وار رائے دہندگان کا ڈاٹا جاری کرنا شامل ہے۔

طے شدہ طریقہ کار کے مطابق انتخابی کاغذات کی جانچ پڑتال پولنگ کے دن کے ایک دن بعد امیدواروں یا ان کے مجاز پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں ہوتی ہے۔ دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ، اگر کوئی ہے، بھی اس کے بعد لیا جائے گا۔ کچھ پولنگ پارٹیاں جغرافیائی/ لاجسٹک حالات کے لحاظ سے پولنگ کے دن کے بعد واپس آجاتی ہیں۔ کمیشن، جانچ پڑتال کے بعد اور ازسر نو ووٹنگ کی تعداد/شیڈول پر منحصر ہے، 17 مئی 2024 تک صنفی لحاظ سے تقسیم کے ساتھ اپ ڈیٹ شدہ ووٹر ٹرن آؤٹ بھی شائع کرے گا۔

موسم کافی حد تک سازگار تھا اور گرمی کی لہر جیسی صورتحال نہیں تھی۔ رائے دہندگان نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور انتخابات کے عمل سے گزرے اِن 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے چمکدار نیلے سے لے کر ابر آلود آسمان کے نیچے ووٹنگ کے مناظر سامنے آئے۔ آندھرا پردیش، بہار، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، اڈیشہ، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال، وہ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے ہیں جہاں اس مرحلے میں پولنگ ہوئی۔ اس مرحلے میں کل 1717 امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VRA7.jpg

پولنگ سے متعلق عمدہ کوالٹی کی حامل تصاویر ملاحظہ کرنے کے لیے یہاںhttps://www.eci.gov.in/ge-2024-photogallery کلک کریں۔ تلنگانہ کے چمپاپیٹ میں ایک ناخوشگوار واقعہ میں ایک پولنگ اہلکار ڈیوٹی کے دوران رحلت کر گیا۔ اس المناک موت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے سی ای او تلنگانہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ متوفی پولنگ افسر کے اہل خانہ کو فوری طور پر امداد جاری کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I1BO.jpg

بہرائچ، اترپردیش میں ایک پولنگ اسٹیشن پر تھارو قبیلے کی خواتین اپنے روایتی لباس میں

آئندہ مرحلے (مرحلہ 5) کے تحت 20 مئی 2024 کو 8 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 49 پارلیمانی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6886



(Release ID: 2020579) Visitor Counter : 36