ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

بھارت نے جنگلات سے متعلق اقوام متحدہ کے فورم کے 19ویں اجلاس میں جنگلات کے تحفظ اور جنگلات کے پائیدار انتظام کے اقدامات کو اجاگر کیا

Posted On: 12 MAY 2024 11:18AM by PIB Delhi

بھارت نے 6 مئی سے 10 مئی 2024 تک نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرس میں منعقدہ جنگلات سے متعلق اقوام متحدہ کے فورم (یو این ایف ایف) کے 19ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بھارت نے جنگلات کے تحفظ اور جنگلات کے پائیدار انتظام میں ملک کی نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی جس کی وجہ سے پچھلے پندرہ سالوں میں جنگلات کے رقبے میں مسلسل اضافہ ہوا۔ عالمی سطح پر 2010 اور 2020 کے درمیان، اوسط سالانہ جنگلاتی رقبے میں حاصل ہونے والے مجموعی فائدے میں بھارت تیسرے مقام پر ہے۔

بھارت نے حیاتیاتی تنوع اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے لیے ملک کی اعلی ترجیح کا اشتراک کیا، جس نے محفوظ علاقوں کے نیٹ ورک کو ایک ہزار سے زیادہ وائلڈ لائف کی پناہ گاہوں، قومی پارکوں، شیروں کے ذخائر، بایوسفیئر پناہ گاہوں اور دیگر وائلڈ لائف کی رہائش گاہوں تک پھیلا دیا۔ پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال اور پروجیکٹ ہاتھی کے 30 سال کے موقع پر حالیہ تقریبات شیروں کی انواع کے تحفظ اور رہائش گاہ کے تحفظ کے لیے بھارت کی وابستگی کو واضح کرتی ہیں۔ بھارت نے شیروں سے متعلق بین الاقوامی اتحاد کے قیام پر بھی روشنی ڈالی۔ یہ ایک اور اہم قدم ہے جس کا مقصد بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کے ذریعے دنیا بھر میں سات بڑی بلیوں کی انواع کی حفاظت اور تحفظ کرنا ہے۔

بھارت نے‘گرین کریڈٹ پروگرام’ کے تعارف کا بھی اشتراک کیا، جو کہ اداروں کو درخت لگانے اور تباہ شدہ جنگلاتی زمینوں کی زرخیزی کے لیے ترغیب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کا مقصد آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق کارروائی کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اس سے قبل، اکتوبر 2023 میں بھارت نے دہرادون میں یو این ایف ایف کے تحت ملک کی قیادت میں اقدام کی میزبانی کی، جس میں 40 ممالک اور 20 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور جنگل میں آگ کے انتظام اور جنگل کے سرٹیفیکیشن پر بات چیت کی۔ اس پہل کی سفارشات بھارت نے یو این ایف ایف 19 کے دوران پیش کی تھیں۔

وزارت نے نیویارک میں یو این ایف ایف 19 میں ایجنسی فار انٹیگریٹڈ رورل فائر منیجمنٹ، پرتگال، کوریا فاریسٹ سروس اور انٹرنیشنل ٹراپیکل ٹمبر آرگنائزیشن (آئی ٹی ٹی او) کے ساتھ اشتراک میں تعاون پر مبنی نظم و نسق کے ذریعے زمینی آگ کے بندوبست کے مربوط انتظام کے اصول اور حکمت عملی پر  ایک ضمنی پروگرام کی بھی میزبانی کی۔

یو این ایف ایف 19 جنگلات کی کٹائی کو روکنے اور زمینی انحطاط کو روکنے کے لیے فوری اور تیز رفتار اقدامات کرنے کے اعلان پر اختتام پذیر ہوا، جس میں جنگلات کے لیے اقوام متحدہ کے اسٹریٹجک پلان پر عمل درآمد اور جنگلات کے عالمی اہداف کا حصول شامل ہے۔

بھارتی وفد کی قیادت جنگلات کے ڈائریکٹر جنرل اور حکومت ہند کے ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے اسپیشل سکریٹری جناب جتیندر کمار نے کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6866)



(Release ID: 2020359) Visitor Counter : 43