بھارتی چناؤ کمیشن

ای سی آئی کی سیاسی جماعتوں اور ان کے نمائندوں کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال کی ہدایت


غلط معلومات اور مصنوعی مواد سے نمٹنے کے لیے موجودہ قانونی ڈھانچہ، خاص طور پر سیاسی جماعتوں کے نوٹس میں لایا گیا ہے

پارٹیاں اپنے نوٹس میں آنے کے 3 گھنٹے کے اندر جعلی مواد کو ہٹا دیں

Posted On: 06 MAY 2024 6:47PM by PIB Delhi

انتخابی مہم کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران سیاسی جماعتوں/ان کے نمائندوں کے ذریعے ایم سی سی کی بعض خلاف ورزیوں اور موجودہ قانونی التزامات کا نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے آج سیاسی جماعتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ انتخابی مہم میں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال کو یقینی بنائیں، تاکہ سبھی فریقوں کے مابین مساوی مواقع کی صورت حال بن سکے۔

لنک:

https://www.eci.gov.in/eci-backend/public/api/download?url=LMAhAK6sOPBp%2FNFF0iRfXbEB1EVSLT41NNLRjYNJJP1KivrUxbfqkDatmHy12e%2FztfbUTpXSxLP8g7dpVrk7%2FeVrNt%2BDLH%2BfDYj3Vx2GKWdqTwl8TJ87gdJ3xZOaDBMndOFtn933icz0MOeiesxvsQ%3D%3D

کمیشن نے انتخابی عمل کے وقار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، معلومات کو مسخ کرنے یا غلط معلومات کا پرچار کرنے والے ڈیپ فیک کی تخلیق کرنے کی خاطر اے آئی ( AI ) پر مبنی ٹولز کے غلط استعمال کے خلاف فریقین کو خبردار کیا ہے۔ ای سی آئی نے سیاسی جماعتوں کے نوٹس میں موجودہ قانونی دفعات کو لانے کا کام کیا ہے، جو غلط معلومات کے استعمال اور ڈیپ فیک کا استعمال کرتے ہوئے نقالی کے خلاف ریگولیٹری فریم ورک کو کنٹرول کرتی ہیں۔ اس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز 2021، انڈین پینل کوڈ اور ٹوئین ایکٹ فریم ورک یعنی عوامی نمائندگی ایکٹ، 1950 اور 1951 اور مثالی ضابطہ اخلاق کے التزامات شامل ہیں۔

موجودہ قانونی التزامات کے پیش نظر، دیگر ہدایات کے ساتھ، فریقین کو خاص طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیپ فیک آڈیوز/ویڈیوز کی اشاعت اور سرکولیٹ کرنے، کسی بھی غلط معلومات یا صریح طور پر غلط معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں، جو  جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن نوعیت کی ہو۔ اس میں خواتین کے خلاف توہین آمیز مواد کی اشاعت سے گریز کرنا، انتخابی مہمات میں بچوں کو استعمال کرنے سے پرہیز کرنا، تشدد کے مناظر یا جانوروں کو نقصان پہنچانے سے اجتناب کرنا بھی شامل ہے۔

فریقوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس طرح کے کسی بھی مواد کو ان کے نوٹس میں لانے کے تین گھنٹے کے اندر فوری طور پر ہٹا دیں، اپنی پارٹی میں ذمہ دار فرد کو متنبہ کریں، متعلقہ پلیٹ فارم پر غیر قانونی معلومات اور جعلی صارف اکاؤنٹس کی اطلاع دیں اور معاملات کو مسلسل شکایات اپیل کمیٹی کے سامنے پیش کریں، جس کی تشکیل انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیئری گائڈ لائن اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز، 2021 کے رول 3اے کے تحت کی گئی ہے۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 6789



(Release ID: 2019785) Visitor Counter : 49