بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے عام انتخابات کا مشاہدہ کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا عالمی وفد


ہندوستانی انتخابی جگہ، عمل اور اس سے پیدا ہونے والی صلاحیت کا تعاون، دنیا کے لیے بہت بڑا ’جمہوری سرپلس‘ پیدا کرتا ہے: سی ای سی راجیو کمار

انتخابات کے بعد ہر بار نتائج پر لوگوں کا اعتماد ہندوستان میں مضبوط جمہوری عمل کا ثبوت ہے

Posted On: 05 MAY 2024 4:01PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شفافیت کے کلچر کو فروغ دینے اور جمہوری ممالک کے درمیان انتخابی طریقہ کار کے اعلیٰ معیارات کے تئیں اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے، 23 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 75 مندوبین ہندوستان کے عام انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے ہندوستان میں ہیں، جو انٹرنیشنل الیکشن وزیٹرس پروگرام (آئی ای وی پی) کا حصہ ہیں۔ آج اس تقریب کا افتتاح سی ای سی جناب راجیو کمار اور الیکشن کمشنر  جناب گیانش کمار اور جناب سکھبیر سنگھ سندھو کی موجودگی میں نئی دہلی میں کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KVLB.jpg

چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی انتخابی جگہ اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے کئے گئے کام کی شراکت داری، عالمی جمہوری جگہ کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس سے پیدا ہونے والے عمل اور صلاحیت کے لحاظ سے، جسے قانونی طور پر’جمہوری سرپلسز‘  کہا جاسکتا ہے، دنیا بھر میں جمہوری مقامات کے سکڑنے یا ان کے زوال کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

جناب کمار نے مزید کہا کہ ہندوستانی انتخابات کا مقام منفرد ہے، کیونکہ نہ تو یہاں انتخابی رجسٹریشن لازمی ہے اور نہ ہی ووٹ ڈالنا لازمی ہے۔ لہذا اس ماحول میں ای سی آئی کو مکمل طور پر قائل کرنے والے طریقہ کار پر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس میں شہریوں کو ووٹر لسٹ کا حصہ بننے کے لیے رضاکارانہ طور پر مدعو کیا جاتا ہے اور اس کے بعد، منظم ووٹر بیداری پروگرام کے ذریعے، انہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بذات خود عیاں ہے کہ ہم نے جو عمل شروع کیا ہے اس کی ساکھ انتخابات میں بڑے ٹرن آؤٹ اور ووٹر-آبادی کے تناسب کے لحاظ سے ووٹر لسٹوں کی قریب ترین تکمیل ہونے سے ثابت ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002R64S.jpg

ہندوستان میں انتخابی عمل کے پیمانے پر تبصرہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پھیلے 10 لاکھ سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر 970 ملین رائے دہندگان کا 15 ملین سے زیادہ پولنگ اہلکار خیرمقدم کریں گے۔ جناب کمار نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر آنے والے مندوبین کے ذریعے ملک کے ووٹروں کے تنوع کو اس کے مکمل اظہار کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان تہواروں کا ملک ہے اور مندوبین کو دعوت دی کہ وہ جمہوریت کے تہوار کا براہ راست تجربہ کریں۔

تقریب کے موقع پر، کمیشن نے اپنے وفد کے ساتھ قزاقستان، ازبکستان اور نیپال کے چیف الیکشن کمشنروں کے ساتھ دو فریقی بات چیت بھی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RBH8.jpg

قبل ازیں، دن میں مندوبین کو ہندوستانی عام انتخابات 2024 کے مختلف پہلوؤں بشمول ای وی ایم- وی وی پی اے ٹی، آئی ٹی  اقدامات، میڈیا اور سوشل میڈیا کا کردار، کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ سیشن جس کی صدارت سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر دھرمیندر شرما نے کی، میں ڈپٹی الیکشن کمشنر آر کے گپتا کا  انتخابات سے متعلق جائزہ شامل تھا۔ اس کے بعد سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر جناب نتیش کمار نے  ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی پر ایک پریزنٹیشن دیا۔ آئی ٹی اقدامات سے متعلق ایک پرزنٹیشن محترمہ نیتا ورما، ڈائرکٹر جنرل (آئی ٹی) اور میڈیا و سوشل میڈیا کے بارے میں جوائنٹ ڈائریکٹر (میڈیا) جناب انوج چانڈک کے ذریعے دیے گئے پرزنٹیشن بھی سیشن کا حصہ تھے۔

مندوبین گروپوں میں تقسیم ہو کر چھ ریاستوں- مہاراشٹر، گوا، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے تاکہ مختلف حلقوں میں انتخابات اور متعلقہ تیاریوں کا مشاہدہ کیا جا سکے۔ یہ پروگرام 9 مئی 2024 کو ختم ہوگا۔ پروگرام غیر ملکی ای ایم بی مندوبین کو ہندوستان کے انتخابی نظام کی باریکیوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی انتخابات کے بہترین طور طریقوں سے واقف کرائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OXKO.jpg

اس سال، جاری لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیمانے اور قد کے مطابق، مختلف الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بی) اور 23 ممالک یعنی بھوٹان، منگولیا، آسٹریلیا، مڈغاسکر، فیجی، کرغیز جمہوریہ، روس، مالدووا، تیونس، سیشلز، کمبوڈیا، نیپال، فلپائن، سری لنکا، زمبابوے، بنگلہ دیش، قازقستان، جارجیا، چلی، ازبکستان، مالدیپ، پاپوا نیو گنی اور نامیبیا کی نمائندگی کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا وفد اس میں حصہ لے رہا ہے۔ انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار الیکٹورل سسٹمز (آئی ایف ای ایس) کے اراکین اور بھوٹان و اسرائیل کی میڈیا ٹیمیں بھی اس میں شرکت کر رہی ہیں۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 6776


(Release ID: 2019676) Visitor Counter : 157