امور داخلہ کی وزارت
پدم ایوارڈ-2025 کے لیے نامزدگیوں کا آغاز
Posted On:
01 MAY 2024 5:20PM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ، 2025 کے موقع پر اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈ-2025 کے لیے آن لائن نامزدگیاں/ سفارشات آج سے شروع ہو گئی ہیں۔ پدم ایوارڈ کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2024 ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں/سفارشیں نیشنل ایوارڈ پورٹل https://awards.gov.in پر آن لائن موصول کی جائیں گی۔
پدم ایوارڈ، یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں شامل ہیں۔ سال 1954 میں قائم ہونے والے ان ایوارڈ کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈ کے تحت لوگوں کو ’بہترین کام‘ کے لیے اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ پدم ایوارڈ تمام شعبوں/میدانوں جیسے فنون، ادب اور تعلیم، کھیل، طب، سماجی خدمت، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی امور، شہری خدمات، تجارت اور صنعت وغیرہ میں ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں/خدمات کے لیے دیے جاتے ہیں۔ ذات، پیشہ، مقام یا جنس کے امتیاز کے بغیر تمام افراد ان ایوارڈ کے اہل ہیں۔ ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو چھوڑ کر سرکاری ملازمین بشمول پبلک سیکٹر کے اداروں میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین پدم ایوارڈ کے اہل نہیں ہیں۔
حکومت پدم ایوارڈ کو ”پیپلز پدم“ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس لیے تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ نامزدگی/سفارشات کریں۔ شہری خود کو بھی نامزد کر سکتے ہیں۔ خواتین، سماج کے کمزور طبقات، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل، معذور افراد اور معاشرے کی بے لوث خدمت کرنے والوں میں سے باصلاحیت افراد کی شناخت کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا سکتی ہیں، جن کی سربلندی اور کامیابیاں حقیقتاً پہچان کی مستحق ہیں۔
نامزدگیوں/ سفارشوں میں پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں بیان کردہ تمام متعلقہ تفصیلات شامل ہونی چاہئیں، جس میں وضاحتی شکل میں ایک حوالہ (زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ) شامل ہونا چاہیے جس میں متعلقہ شعبے/ میدان میں تجویز کردہ شخص کی ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں/خدمات کو واضح طور پر ذکر کیا گیا ہو۔
اس سلسلے میں تفصیلی معلومات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (https://mha.gov.in) پر ’ایوارڈز اور میڈلز‘ کے عنوان کے تحت اور پدم ایوارڈ پورٹل (https://padmaawards.gov) پر دستیاب ہے۔ ان ایوارڈ سے متعلق قوانین اور قواعد ویب سائٹ لنک https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx پر دستیاب ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
01-05-2024
U: 6738
(Release ID: 2019365)
Visitor Counter : 87
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu