وزارت دفاع
آئی سی جی نے 600 کروڑ روپے مالیت کی 86 کلوگرام منشیات ضبط کی اور پاکستانی کشتی کے عملے کے 14 ارکان کو حراست میں لےلیا
Posted On:
28 APR 2024 9:09PM by PIB Delhi
ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 28 اپریل 2024 کو سمندر میں انسدادمنشیات سے متعلق محتاط انداز میں کی گئی منصو بہ بند کارروائی کے تحت انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور منشیات کی روک تھام سے متعلق بیورو(این سی بی) کے ساتھ مل کر، 600 کروڑ روپے کی مالیت کی 86 کلو گرام منشیات ضبط کی اور پاکستانی کشتی کے عملے کے 14 ارکان کوحراست میں لے لیا۔
اے ٹی ایس اور این سی بی کے اہلکاروں سے لیس آئی سی جی جہاز راج رتن نے نظروں سے بچنے کی کوششوں کے باوجود مشتبہ کشتی کی ٹھیک طرح سے پہچان کی۔ راج رتن کے تیز ردعمل اور بیک وقت بحری جہازوں اورہوائی جہازوں کے ایک بیڑے کی مدد سے منشیات سے لدی کشتی کے فرار کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔ جہاز کی ماہر ٹیم مشتبہ کشتی پر سوار ہوئی اور مکمل چیکنگ کے بعد بھاری مقدار میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق کی۔ عملے اور کشتی کو فی الحال مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پوربندر لے جایا جا رہا ہے۔
آئی سی جی اور اے ٹی ایس کےمشترکہ تعاون سے، جس کی وجہ سے گزشتہ تین برسوں میں قانون نافذ کرنے والی ایسی گیارہ کامیاب کارروائیاں ہوئیں، قومی مقاصد کے لیے ہم آہنگی کی تصدیق ہوتی ہے۔
************
ش ح۔ ف ا۔ف ر
(U: 6700)
(Release ID: 2019052)
Visitor Counter : 79