بھارتی چناؤ کمیشن

کل  ہونے والی دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل


88 لوک سبھا سیٹیں، ~ 16 کروڑ ووٹر، 1.67 لاکھ پولنگ اسٹیشن، 13 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

دوسرے مرحلے  کی پولنگ  کے دن کے لیے موسم کی پیش گوئی معمول کے مطابق  

ووٹروں  کی شرکت کے لیے مستحکم اقدامات  کئے گئے

بہار کے چار حلقوں میں پولنگ کا وقت بڑھایا گیا

کمیشن نے ووٹروں  سے باہر آکر ووٹ ڈالنے  پر زور دیا

Posted On: 25 APR 2024 5:38PM by PIB Delhi

بھارت کا الیکشن کمیشن کل ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ موسمی حالات معمول کے مطابق رہنے کی پیش گوئی کے ساتھ، ووٹر اطمینان سے اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔ ووٹروں  کی سہولت کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنوں  پر  گرمی کے موسم سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات کئے گئے ۔

13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 88 حلقوں میں  ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ خیال رہے کہ مدھیہ پردیش میں 29-بیتول پی سی کے لیے پولنگ تیسرے مرحلے میں بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار کی موت کی وجہ سے دوبارہ  پولنگ کا حکم دیا گیا ہے ۔ انتخابات کے باقی 5 مراحل یکم جون تک جاری رہیں گے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ مرحلہ 1 میں 102 نشستوں کے لیے پولنگ 19 اپریل کو پرامن طریقے سے مکمل ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے ووٹروں   پر زور دیا ہے کہ وہ  زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولنگ اسٹیشنوں پر زیادہ  آئیں اور ذمہ داری اور فخر  کے ساتھ اپنا ووٹ دیں۔

دوسرے مرحلے کے انتخابات سے متعلق  حقائق

  1. عام انتخابات 2024 ء کے دورے مرحلے کے لیے پولنگ یعنی 26 اپریل ، 2024 ء کو  ہو گی ۔ 13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 88 پارلیمانی حلقوں (جنرل- 73؛ ایس ٹی – 6 ؛ ایس سی – 9 ) کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ووٹنگ صبح 7 بجے  سے شروع  ہوگی اور شام 6 بجے  تک جاری رہے گی (پولنگ کے اوقات پی سی  کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں ) ۔
  2. بہار میں بنکا، مدھے پورہ، کھگڑیا اور مونگیر حلقوں کے کئی پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا وقت شام 6 بجے تک بڑھا دیا گیا  ہے تاکہ گرمی کے  موسم میں ووٹروں کو سہولت  فراہم ہو سکے ۔ مزید تفصیلات کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں :

https://www.eci.gov.in/eci-backend/public/api/download?url=LMAhAK6sOPBp%2FNFF0iRfXbEB1EVSLT41NNLRjYNJJP1KivrUxbfqkDatmHy12e%2Fzye%2BFD1PRcKxhOuiYZ2Ra38yzz3o0TY4laMGELkYwTaffXNh1flPiunL2kQsXmpWxyKzGsKzKlbBW8rJeM%2FfYFA%3D%3D

 

  1. 16 لاکھ سے زیادہ پولنگ اہلکار 1.67 لاکھ پولنگ اسٹیشنوں پر 15.88 کروڑ ووٹروں کا  استقبال کریں گے۔
  2. ووٹروں میں 8.08 کروڑ مرد  ، 7.8 کروڑ خواتین اور 5929  مخنث شامل ہیں۔
  3. پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد 34.8 لاکھ ہیں۔ اس کے علاوہ، 20-29 سال کی عمر کے 3.28 کروڑ نوجوان ووٹر ہیں۔
  4. 1202 امیدوار (مرد - 1098؛ خواتین - 102؛  مخنث - 02) میدان میں ہیں۔
  5. دوسرے مرحلے کے لیے 14.78 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ  85 سے زیادہ  سال کی عمر کے ووٹرز، 42226 ووٹرز 100 سال سے زیادہ اور 14.7 لاکھ  پی ڈبلیو ڈی  ووٹرز ہیں  ، جنہیں اپنے گھر سے ووٹ  ڈالنے کا اختیار  دیا گیا ہے۔  گھر سے ووٹ ڈالنے کی سہولت کی پہلے ہی زبردست پذیرائی ہوئی ہے۔
  6. پولنگ اور سکیورٹی اہلکاروں کو لے جانے کے لیے 3 ہیلی کاپٹر، 4 خصوصی ٹرینیں اور تقریباً 80000 گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔
  7. تمام پولنگ اسٹیشنوں پر مائیکرو آبزرور کی تعیناتی کے ساتھ 50 فی صد سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔ ایک لاکھ سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کی جارہی ہے۔
  8. 251 مبصرین (89 جنرل مبصرین، 53 پولیس مبصر، 109 اخراجات کے مبصر) انتخابات سے کچھ دن پہلے ہی اپنے حلقوں میں پہنچ چکے ہیں۔ وہ کمیشن کی آنکھ اور کان کے طور پر کام کرتے ہیں تاکہ پوری طرح سے چوکس رہیں۔ اس کے علاوہ ، بعض ریاستوں میں خصوصی مبصرین کو تعینات کیا گیا ہے۔
  9. کل 4553 فلائنگ اسکواڈز، 5731 اسٹیٹک سرویلنس ٹیمیں، 1462 ویڈیو سرویلنس ٹیمیں اور 844 ویڈیو ویونگ ٹیمیں چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہی ہیں تاکہ ووٹروں کی کسی بھی قسم کی ترغیب سے سختی اور تیزی سے نمٹا جا سکے۔
  10. کل 1237 بین ریاستی اور 263 بین الاقوامی سرحدی چیک پوسٹیں شراب، منشیات، نقدی اور مفت کے کسی بھی غیر قانونی طور پر راغب کرنے پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے ۔ سمندری اور فضائی راستوں  کی سخت نگرانی  کی جا رہی ہے۔
  11. ووٹروں  کی زیادہ سے زیادہ تعداد   میں ووٹ ڈالنے کے لیے بیداری اور سہولت کاری کے اقدامات  میں اضافہ کیا گیا ہے۔
  12. پانی، شیڈ، بیت الخلا، ریمپ، رضاکار، وہیل چیئرز اور بجلی جیسی یقینی کم سے کم سہولیات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے موجود ہیں کہ ہر ووٹر بشمول بزرگ اور معذور افراد آسانی کے ساتھ اپنا ووٹ ڈال سکیں۔ گرم موسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
  13. تقریباً 4195 ماڈل پولنگ اسٹیشن 88 پی سیز میں مقامی تھیمز کے ساتھ قائم کیے جا رہے ہیں۔ 4100 سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں کا انتظام مکمل طور پر خواتین کے ذریعے کیا جائے گا  ، جس میں سکیورٹی اسٹاف بھی شامل ہے اور 640 سے زیادہ پولنگ اسٹیشن  معذور افراد ( پی ڈبلیو ڈیز ) کے زیر انتظام ہیں۔
  14. بہار اور کیرالہ کے علاوہ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں میں فی پولنگ اسٹیشن 1000 سے کم اوسط ووٹر ہیں۔ بہار میں یہ 1008 ہے اور کیرالہ میں فی پولنگ اسٹیشن 1102 ووٹر ہیں۔
  15. ووٹر انفارمیشن سلپس تمام رجسٹرڈ ووٹرز کو تقسیم کر دی گئی ہیں۔ یہ پرچیاں ایک سہولت کاری کے اقدام کے طور پر کام کرتی ہیں اور کمیشن کی طرف سے آنے اور ووٹ ڈالنے کی دعوت کے طور پر بھی ان کا استعمال ہوتا ہے ۔
  16. ووٹر اس لنک https://electoralsearch.eci.gov.in/ کے ذریعے اپنے پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات اور پولنگ کی تاریخ دیکھ سکتے ہیں۔
  17. کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں پر شناخت کی تصدیق کے لیے ووٹر شناختی کارڈ ( ای پی آئی سی ) کے علاوہ 12 متبادل دستاویزات بھی فراہم کیے ہیں۔ اگر کوئی ووٹر  ، ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ ہے تو ان میں سے کوئی بھی دستاویز دکھا کر ووٹ ڈال  سکتا ہے۔ متبادل شناختی دستاویزات کے لیے ECI آرڈر کا لنک مندرجہ ذیل ہے :

https://www.eci.gov.in/eci-backend/public/api/download?url=LMAhAK6sOPBp%2FNFF0iRfXbEB1EVSLT41NNLRjYNJJP1KivrUxbfqkDatmHy12e%2FzBiU51zPFZI5qMtjV1qgjFsi8N4zYcCRaQ2199MM81QYarA39BJWGAJqpL2w0Jta9CSv%2B1yJkuMeCkTzY9fhBvw%3D%3D

 

……………………………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 6676

 



(Release ID: 2018886) Visitor Counter : 33