صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

مہاویر جینتی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 20 APR 2024 7:52PM by PIB Delhi

 صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے مہاویر جینتی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:

’’مہاویر جینتی کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطنوں، خاص طور پر جین برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

مہاویر جینتی بھگوان مہاویر کا یوم ولادت ہے – جو ’عدم تشدد اور ہمدردی‘ کی علامت ہے۔ یہ تہوار ہمیں محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔ بھگوان مہاویر نے ایک مثالی اور مہذب سماج کی تشکیل کے لیے عدم تشدد، برہمچاریہ، سچائی اور ایثار کا راستہ دکھایا۔ ان کی تعلیمات انسانیت کی بہبود کے لیے ہمیشہ اہم رہیں گی۔

آئیے اس موقع پر ہم معاشرے میں محبت اور ہم آہنگی پھیلانے کا عہد کریں اور قوم کی ترقی کے لیے لگن کے ساتھ کام کریں۔‘‘

صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں ۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6609



(Release ID: 2018354) Visitor Counter : 36