بھارتی چناؤ کمیشن
الیكشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کے دوسو پچاس سے زیادہ مبصرین کے ساتھ ایك ویڈیو کانفرنس میں انہیں احسن، آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی
بارہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں كے اٹھاسی پارلیمانی حلقوں میں چھبیس اپریل 2024 کو دوسرے مرحلے میں انتخابات کے لیے پولنگ ہو گی
پولنگ اسٹیشنوں پر تمام سہولیات خاص طور پر گرمی سے نمٹنے کی سہولتوں کے لیے ہدایت دی گئی
Posted On:
18 APR 2024 5:16PM by PIB Delhi
بارہ ریاستوں کے 88 پارلیمانی حلقوں میں 26 اپریل 2024 کو پولنگ ہونے والی ہے جن میں 89 جنرل آبزرور، 53 پولیس آبزرور اور 109 اخراجات كے آبزرور تعینات کیے گئے ہیں۔ سبھی نے نامزدگی کی آخری تاریخ یعنی 3 اپریل 2024 سے پہلے انتخابی حلقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار اور الیکشن کمشنر جناب سکھبیر سنگھ سندھو نے تمام مبصرین سے کہا کہ وہ سختی سے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹروں کے لیے تمام سہولیات خاص طور پر گرمی سے نمٹنے کی سہولتوں كا نظم ہو، دوسرے مرحلے كی ووٹنگ کے قریب کسی قسم کی ترغیب کی پیشکش نہیں کی جائے۔ فورسز کا بھرپور استعمال کیا جائے اور امن و امان پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہو۔
مرکزی مبصرین کو منجملہ اور باتوں كے یہ یقینی بنانے كی ہدایت دی گئی ہے كہ :
1۔تمام حلقوں میں پولنگ کے لیے پہلے سے تیاریاں كی جائیں اور تمام اسٹیک ہولڈروں یعنی امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنایا جائے۔
2۔پورے انتخابی عمل کے دوران الاٹ كردہ پارلیمانی حلقے کے اندر جسمانی طور پر دستیاب رہیں۔
3۔موبائل/لینڈ لائن/ای میل/جائے قیام كی وسیع اشاعت كی جائے اور امیدوار اور سیاسی پارٹیوں كو اس كی اطلاع دی جائے تاكہ وہ پورے انتخابی عمل کے دوران عام لوگوں اورامیدواروں نیز سیاسی جماعتوں کو روزانہ کی بنیاد پر مقررہ نمبروں/پتے پر دستیاب ہوں۔
4۔ان کی موجودگی میں فورسیز کی غیر متوقع تعیناتی كی جائے۔
5۔ سنٹرل فورسز اور ریاستی پولیس فورس کا استعمال اچھے فیصلے کے ساتھ کیا جا رہا ہے اور غیر جانبداری برتی جا رہی ہے اور ان کی تعیناتی کسی سیاسی پارٹی/ امیدوار کے حق میں نہیں ہے۔
6۔ ان کی موجودگی میں ای وی ایمس/وی وی پی اے ٹیز كو اور پولنگ عملے کو پیشگی ترتیب كے بغیر ركھا جائے گا۔
7۔ 85 برس سے زیادہ عمر والوں اور معذورین کے لیے گھریلو ووٹنگ کا ہموار عمل اور انتخابی ڈیوٹی پر مامور افراد، ضروری فرائض اور سروس ووٹرز کے لیے پوسٹل بیلٹ كا نظم۔
8۔ انتخابی فہرستوں كی سیاسی جماعتوں اور مدمقابل امیدواروں کو فراہمی۔
9۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خطرات اور اندیشوں کی نقشہ سازی کی گئی ہے اور اس کے مطابق نقل و حمل اور مواصلاتی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
10۔ مائیکرو آبزرور کی تعیناتی۔
11۔ تمام امیدواروں/ان کے نمائندوں کے سامنے ای وی ایم/وی وی پی اے ٹی کا آغاز
12۔ ای وی ایم اسٹرانگ رومز میں مضبوط حفاظتی انتظامات کی نگرانی اور تمام امیدواروں کے مجاز ایجنٹوں کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔
13۔ تمام شکایات کے ازالے کا طریقہ کار موجود ہے۔
14۔ اضلاع میں انٹیگریٹڈ کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جو بروقت اصلاحی کارروائی کرنے کے لیے مجاز افسر کے مجموعی چارج میں ہیں۔
15۔ ووٹر کی معلوماتی پرچیوں کی 100 فیصد تقسیم پولنگ کے دن سے پہلے ہی کر دی گئی ہے۔
16۔ تمام آئی ٹی ایپلی کیشنز جیسے سی- ویجیل، ووٹر ہیلپ لائن ایپ، سکشم ایپ، اینكور، سویدھا ایپ وغیرہ جوانتخابی عملہ كے استعمال میں ہوں گے، انہیں ان ایپس کو استعمال کرنے کے لیے مناسب طریقے سے تربیت دی گئی ہے۔
17۔ تمام پولنگ اہلکاروں بشمول کاؤنٹنگ اسٹاف، مائیکرو آبزرور وغیرہ کی تربیت منظم طریقے سے کی گئی ہے۔
18۔ حلقے کے پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا جائے اور تمام پولنگ سٹیشنوں پر کم سے کم سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
19۔ ووٹروں کی سہولت کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹر اسسٹنس بوتھ کا قیام، معذور، جسمانی طور پر معذور، خواتین، بزرگ اور جذام سے متاثرہ ووٹروں کے لیے خصوصی سہولت وغیرہ۔
20۔ پولنگ کے دوران قطار میں انتظار کرنے والے ووٹرز کے لیے پینے کے پانی، شیڈز/ شامیانے اور پولنگ اسٹیشنوں کے باہر بیٹھنے کے مناسب انتظامات كئے جائیں۔
21۔ فلائنگ اسکواڈز، شماریات کی نگرانی کرنے والی ٹیمیں، ویڈیو دیکھنے والی ٹیمیں، بارڈر چیک پوسٹیں، ناکے وغیرہ چوبیس گھنٹے اپنا کام کر رہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ نقدی، شراب، مفت تحائف، منشیات/نشہ آور ادویات کی نقل و حرکت اور تقسیم نہ ہو۔
22۔ سیاسی اشتہارات اور پیڈ نیوز کی پری سرٹیفیکیشن کے لیے میڈیا سرٹیفیکیشن اور مانیٹرنگ کمیٹیوں کی طرف سے مناسب کام۔
23۔ جعلی خبروں/غلط معلومات کی بروقت روک تھام كی جائے اور مثبت بیانیہ سامنے لانے کے لیے اطلاعات فعال طور پر عام كی جائیں۔
*****
U.No:6589
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2018197)
Visitor Counter : 92
Read this release in:
Hindi
,
Tamil
,
Kannada
,
English
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Malayalam