صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

چیتر شکلادی، اگادی، گڑی پڑوا، چیتی چاند، نوریہہ اور ساجیبو چیروبا کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارک باد

Posted On: 08 APR 2024 4:31PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے چیتر شکلادی، اگادی، گڑی پڑوا، چیتی چاند، نوریہہ اور ساجیبو چیروبا کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا، ”میں چیتر شکلادی، اُگادی، گڑی پڑوا، چیتی چاند، نوریہہ اور ساجیبو چیروبا کے مبارک موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارک باد دیتی ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔“

یہ موسم بہار اور ہندوستانی نئے سال کے استقبال کے مواقع ہیں۔ ہمارے ملک کے مختلف حصوں میں منائے جانے والے یہ تہوار امن، ہم آہنگی اور رواداری کا پیغام پھیلاتے ہیں۔ یہ تہوار ہماری زرخیز ثقافت اور ورثے کی علامت ہیں۔ ہم ان مواقع پر قدرت کے تئیں شکر گزاری کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

میری خواہش ہے کہ یہ تہوار سب کے لیے مسرت اور خوشحالی لائیں اور ہمیں اپنے ملک کی ترقی کے لیے زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب دیں۔

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں -

**

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6482



(Release ID: 2017434) Visitor Counter : 44