بھارتی چناؤ کمیشن

الیکشن کمیشن آف انڈیا عام انتخابات 2024 میں شرکت کو بڑھانے کے مقصد سے نوجوان اور شہری ووٹروں کو شامل کرنے  کے مقصد سے  سوشل میڈیا کی طاقت کا فائدہ اٹھا رہا ہے


‘ٹرننگ 18’ مہم کے ذریعے نوجوانوں اور پہلی بار کے رائے دہندگان  کو جمہوریت کے جشن میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی

‘یو آر دی ون’ جیسی منفرد مہمات ووٹنگ مشینری سمیت انتخابی عمل میں مختلف شراکت داروں  کی اہمیت کو تسلیم کرتی   ہیں تاکہ  اس بات کو یقینی بنایا جاسکے  کہ کوئی ووٹر چھوٹ نہ جائے

پرکشش تھیمز، مقبول ای سی آئی آئیکن  اور جین زیڈ مواد کے ساتھ تعاون  کوشامل کرتے ہوئے موزوں پیغام رسانی کی حکمت عملی

انتخابی عمل سے متعلق جعلی خبروں اور غلط معلومات کو روکنے کے لیے خصوصی مہم

Posted On: 07 APR 2024 7:54PM by PIB Delhi

جیسے ہی ملک 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کر رہا ہے، الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ‘ٹرننگ 18’ اور‘آپ ایک ہیں’ جیسی منفرد مہموں کے ذریعے شہریوں کو شامل کرنے کے مقصد سے ‘چناؤ کا پرو ، دیش کا پرو’کی وسیع تھیم کے تحت موزوں پیغام رسانی کی حکمت عملی کی شکل میں ایک اختراعی سفر کا آغاز کیا ہے۔ فی الحال ای سی آئی کی سوشل میڈیا کی فیس بک، انسٹاگرام، ایکس، یوٹیوب سمیت  اہم پلیٹ فارموں پر موجودگی ہے، جس میں حال ہی میں عوامی ایپس، واٹس ایپ چینلز اور لنکڈ ان کا  حالیہ اضا فہ شامل ہے۔

‘ٹرننگ 18’ مہم

کمیشن نے مختلف مواقع پر ووٹروں کے حق رائے دہی میں اصلاح کی اپنی تلاش میں تشویش کے سبب شہری بے حسی اور نوجوانوں کی عدم دلچسپی کی پہنچان کی ہے۔ 18ویں لوک سبھا انتخابات سے پہلے ای سی آئی کی مہم ‘ٹرننگ 18’ خاص طور پر نوجوان اور پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں  مرکوز ہے۔  اس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تحریک دینا اور شہری اور نوجوانوں کی عدم دلچسپی کے اہم مسائل کو حل کرنا ہے جو پچھلے انتخابات میں دیکھے گئے تھے۔

‘ٹرننگ 18’ مہم اپنے سامعین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف دلچسپ موضوعات اور حکمت عملیوں کا استعمال کرتی ہے۔ حکمت عملی میں آسان شناخت اور مشغولیت کے لیے موضوعاتی لوگو کے ساتھ انفرادی سیریز  کی برانڈنگ شامل ہے۔ اس کے علاوہ مہم وقت کے ساتھ ساتھ ہونے والی پیش رفت کو نمایاں کرنے کرنے کی خاطر ماضی اور حالیہ انتخابات کے مقابلے کو تب بنام  اب کے طور پر  نشانزد کرتی ہے۔ مہم نوجوان رائے دہندگان کے 18 سال کے ہوتے ہی ووٹ ڈالنے کی اہمیت پر زور دے کر ان میں شہری ذمہ داری کے احساس کو ابھارنے کی کوشش کرتی ہے۔ مزید یہ کہ  انفوگرافک، خاص طور پر 18سے 30 سال کی عمر کے گروپ میں خواتین ووٹرز کی بڑھتی ہوئی شرکت کو نمایاں کرتا ہے، ، جو ہندوستان کے جمہوری عمل کی شمولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

‘ٹرننگ 18’ مہم کا ریاستی چیف الیکٹورل آفیسرز (سی ای اوز) اور قومی عوامی نشریاتی اداروں، ڈی ڈی نیوز اور آل انڈیا ریڈیو کی وسیع تشہیر کے ساتھ کافی اثر ہے۔ مزید یہ کہ ای سی آئی نے ضرب اثر کے لیے قومی اور ریاستی سویپ آئیکنز کے اپنے مقبول نیٹ ورک کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ یہ مشترکہ کوشش مہم کے پیغام کو معاشرے کے مختلف شعبوں تک پہنچانے میں مدد کرتی ہے، مؤثر طریقے سے اپنے ہدف کے سامعین تک پہنچتی ہے اور آنے والے پولنگ دنوں کے لیے اہم رفتار پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00152PD.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F7RK.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00329UN.jpg

 

 

‘یو آر دی ون’مہم

‘ٹرننگ 18’ مہم کی بنیاد پر، ای سی آئی نے ایک منفرد اور اثر انگیز مہم‘یو آر دی ون’ شروع کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد انتخابی عمل میں شامل مختلف اسٹیک ہولڈرز کی انمول شراکت کو تسلیم کرنا ہے۔ ووٹرز اور سیاسی جماعتوں سے لے کر بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل اوز)، زمینی عملہ، پولنگ پارٹیاں، انتظامی عملہ، میڈیا کے پیشہ ور افراد، مرکزی افواج اور سیکورٹی اہلکار، ہر اسٹیک ہولڈر انتخابی عمل کی یکسانیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دل چسپ کہانی سنانے اور دلکش منظر کشی کے ذریعے (جیسے چاہے جو بھی ہو - ہم آپ کی سہولت کے لیے ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہیں) مہم ان لوگوں کی لگن اور عزم کو نمایاں کرتی ہے، جمہوری ڈھانچے کے اندر ان کے کرداراور ذمہ داریوں  کو اجاگر کرتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس میں اہم اسٹیک ہولڈرز کو ، دلچسپ داستان گو اور ماضی کے انتخابات کی کہانیاں اور ویڈیوز/ریلز کو اجاگر کرنا شامل ہیں جو پردے کے پیچھے کام کرنے والی پولنگ ٹیموں کی انتھک کوششوں کو اجاگر کرتی ہیں اور ہر ووٹر تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے چیلنجنگ والے علاقوں میں نیویگیٹ کرتے ہیں۔

.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4.14I0F.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5.1M1NM.png

 

انوکھی اور دلچسپ انتخابی کہانیوں، کراس ورڈز، الیکشن سے متعلق لغات کے ساتھ ووٹرز کو شامل کرنا

مہم میں بہت سی دوسری دلچسپ خصوصیات ہیں جیسے کہ ‘انتخابی قصے’ ماضی کے انتخابات سے دلچسپ انتخابی کہانیاں شیئر کرنا۔ پھر ہندوستانی انتخابات کی سیریز کا اے سے زیڈ صارفین کو انتخابات سے متعلق قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔ ورڈ پلے ود ای سی آئی ایک اور سیریز ہے جہاں صارفین انتخابی عمل سے متعلق الفاظ کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ‘سوال اور جواب’ سیریز کا مقصد انتخاب سے متعلق انتہائی اہم متعلقہ سوالات کا جواب دینا ہے۔ پول اور پکسل سیریز کے ذریعے، ای سی آئی  شروع سے ہی ہندوستانی انتخابات کے ایک بصری سفر کا اشتراک کرتا ہے۔

.

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6.1IYE8.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7.1VL28.png

 

 

‘ویریفائی بفور یو یوایمپلیفائے ’پہل

آن لائن فرضی خبروں اور غلط معلومات کی تشہیر  کے جواب میں ای سی آئی  نے ‘ ویریفائی بفور یو  ایمپلیفائی ’پہل(پوسٹ سے پہلے تصدیق) شروع کیا جیسا کہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) جناب راجیو کمار  نے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس کے دوران لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فرضی خبروں سے ہوشیار رہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معلومات شیئر کرنے سے پہلے احتیاط برتیں۔ اس مثبت پہل کا مقصد شہریوں کو جانکاری  یاخبر بھیجنے سے پہلے اس کی درستگی اور صداقت کی تصدیق کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے، اس طرح  فرضی معلومات کے پھیلاؤ کو کم کرنا اور انتخابی عمل کی سالمیت کا تحفظ کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/8.1H3XT.png

 

مزید یہ کہ  الیکشن شیڈول ، آئی ٹی ایپلی کیشنز اور کمیشن کے فیصلوں، ووٹر لسٹ میں نام چیک کرنے کا طریقہ اور پولنگ سٹیشنوں کو کیسے تلاش کیا جائے وغیرہ سمیت دیگر اہم پہلوؤں کی معلومات صارفین کو درست اور ترتیب شدہ معلومات کے لیے گرافک اور ریلوں کے ساتھ مشترک  کی جاتی ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ای سی آئی کی پریس کانفرنسوں کے انعقاد میں بھی ایک تبدیلی دیکھی گئی ہے، جب سی ای سی جناب راجیو کمار نے ایک جاندار اور اثر انگیز پریزنٹیشن کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جسے میڈیا سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز تک فوری رسائی کے لائیو سٹریمنگ اور لائیو ٹویٹ کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/9.13PYT.png

 

تخلیقی حکمت عملیوں اور سوشل میڈیا کی طاقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ای سی آئی کا مقصد ملک بھر کے شہریوں سے رابطہ قائم کرنا ہے، انہیں جمہوری عمل میں سرگرمی سے حصہ لینے اور ہندوستانی جمہوریت کے شاندار ت میلے میں تعاون کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ جیسے جیسے 18 ویں لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ کے دن قریب آرہے ہیں، یہ کوششیں شمولیت اور شرکت پر مبنی انتخابات کے لیے ای سی آئی کی لگن کے ثبوت کے طور پر کام کرتی ہیں۔

********

  ش ح۔ع ح ۔ع أ

U-6478 



(Release ID: 2017385) Visitor Counter : 179