وزارت اطلاعات ونشریات
محترمہ شیفالی شرن نے پریس انفارمیشن بیورو کی پرنسپل ڈائرکٹر جنرل کے طور پر عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں
Posted On:
01 APR 2024 11:20AM by PIB Delhi
محترمہ شیفالی بی شرن نے ، گذشتہ روز جناب منیش دیسائی کی سبکدوشی کےبعد، آج پریس انفارمیشن بیورو کی پرنسپل ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ محترمہ شرن انڈین انفارمیشن سروس کے 1990 کے بیچ کی ایک افسر ہیں۔
3 دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے پر محیط اپنے ممتاز کریئر کے دوران، انہوں نے بیشتر میڈیا تشہیر کے کام کی ذمہ داریوں کے حامل عہدے سنبھالے اور خزانہ، وزارت صحت اور کنبہ بہبود ، وزارت اطلاعات و نشریات کی وزارتوں کے پریس انفارمیشن بیورو افسر کے طورپر کام کیا ہے۔ انہوں نے بھارت کے انتخابی کمیشن کی ترجمان کے طورپر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
اس کے علاوہ موصوفہ وزارت صحت (روایتی نظام ادویہ/آیوش (2002-2007) )اور وزارت خزانہ (اقتصادی امور کا محکمہ (2013-2017) )میں مرکزی اسٹافنگ اسکیم کے تحت ڈیپوٹیشنوں پر بطور ڈائرکٹر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بطور او ایس ڈی (وزارت اطلاعات و نشریات کی اطلاعاتی پالیسی (2000-2002) )کے تحت بھی خدمات انجام دی ہیں نیز موصوفہ بطور ڈائرکٹر انتظامیہ اور ایل ایس ٹی وی فائننس، لوک سبھا سکریٹیریٹ میں 2007-2008 کے درمیان بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
اپنا عہدہ سنبھالنے پر محترمہ شرن کا خیرمقدم پریس انفارمیشن بیورو کے سینئر افسران کی جانب سے کیا گیا۔
***********
ش ح ۔ ش م - م ش
U. No.6391
(Release ID: 2016765)
Visitor Counter : 113
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam