بھارتی چناؤ کمیشن
الیكشن كمیشن کی سی-وِجل ایپ ووٹروں میں نہایت كامیاب: عام انتخابات کے اعلان کے بعد سے اب تک شکایات ایپ کے ذریعے 79,000 سے زیادہ خلاف ورزیوں کی اطلاع دی گئی ہے۔ 99 فیصد معاملات نمٹائے گئے
سی-وِجل آزادانہ، منصفانہ اور لالچ سے پاک انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہندوستانی الیكشن كمیشن کے اقدامات کا حصہ ہے
Posted On:
29 MAR 2024 1:52PM by PIB Delhi
ہندوستان كے الیکشن کمیشن کی سی وی آئی جی آئی ایل ایپ انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے لوگوں کے ہاتھ میں ایک مؤثر ذریعہ بن گئی ہے۔ 2024 کے عام انتخابات كے اعلان کے بعد سے آج تک 79,000 سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ 99 فی صد سے زیادہ شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے اور ان میں سے تقریباً 89 فی صد شکایات کو 100 منٹ میں حل کر دیا گیا ہے۔ رفتار اور شفافیت سی-وِجل ایپ کی بنیاد ہیں۔
غیر قانونی ہورڈنگز اور بینرز کے خلاف 58,500 سے زیادہ شکایات (مجموعی طور پر 73 فی صد موصول ہوئی) ہیں۔ رقم، تحائف اور شراب کی تقسیم سے متعلق 1400 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ تقریباً 3 فیصد شکایات (2454) املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق ہیں۔ آتشیں اسلحے کی نمائش اور دھمکانے کی موصول ہونے والی 535 شکایات میں سے 529 کو پہلے ہی حل کیا جا چکا ہے۔ رپورٹ کردہ 1000 شکایات ممنوعہ مدت کے بعد مہم چلانے کی تھیں جن میں مقررہ وقت سے زائد اسپیکرز کا استعمال بھی شامل ہے۔
سی-وِجل ایپ انتخابی نگرانی اور مہم کی بے ترتیبی کو کم کرنے میں ایک نمایاں پیش رفت ہے۔ خیال رہے کہ عام انتخابات 2024 کے اعلان کے لیے پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر شری راجیو کمار نے شہریوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی تھی۔اور كہا تھا كہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں اور ووٹرز کو کسی بھی قسم کی ترغیبات کی تقسیم کی اطلاع دینے کے لیے ایپ کا استعمال كیا جائے۔
سی-وِجل صارف دوست ہونے كیساتھ آپریٹ کرنے میں آسان ایپلیکیشن ہے جو چوکس شہریوں کو ڈسٹرکٹ کنٹرول روم، ریٹرننگ آفیسر اور فلائنگ اسکواڈز ٹیموں سے جوڑتی ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرکے شہری سیاسی بدانتظامی کے واقعات کی فوری اطلاع منٹوں میں اور ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جانے کے بغیر دے سکتے ہیں۔ جیسے ہی سی ویگل ایپ پر شکایت بھیجی جائے گی شکایت کنندہ کو ایک منفرد آئی ڈی موصول ہوگی جس کے ذریعے وہ شخص اپنے موبائل پر شکایت کو ٹریک کر سکے گا۔
بیک وقت کام کرنے والے تثلیثی عوامل سی-وِجل کو کامیاب بناتے ہیں۔ صارفین حقیقی وقت میں آڈیو، تصاویر یا ویڈیوز بناتے ہیں اور شکایات کے جواب کے لیے "100 منٹ" کا الٹی گنتی كو یقینی بنایا جاتا ہے۔ جیسے ہی صارف خلاف ورزی کی اطلاع دینے کے لیے سی-وِجل میں اپنا کیمرہ آن کرتا ہے ایپ خود بخود جیو ٹیگنگ فیچر کو فعال کر دیتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فلائنگ اسکواڈ رپورٹ شدہ خلاف ورزی کے صحیح مقام کو جان سکتے ہیں اور شہریوں کی طرف سے کھینچی گئی تصویر کو عدالت میں ثبوت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لوگ گمنام طور پر بھی شکایات کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
یہ ایپ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے اور ووٹروں اور سیاسی جماعتوں کی سہولت کے لیے کمیشن کی طرف بنائی جانے والی ایپس کے ہتھیاروں میں سے ایک ہے۔
*******
U.No:6372
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2016661)
Visitor Counter : 116
Read this release in:
English
,
Gujarati
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam