مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
حکومت نے محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کی نقالی کرنے والوں کے خلاف ایڈوائزری جاری کی، جو لوگوں کے موبائل نمبر کو منقطع کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں
موبائل نمبروں کے غلط استعمال، سرکاری اہلکاروں کی نقالی کرنے والے غیر ملکی موبائل نمبروں (جیسے +92-xxxxxxxxxx) سے واٹس ایپ کالز پر انتباہ
شہریوں کو مشورہ کہ وہ اس طرح کے فراڈ مواصلات کی اطلاع سنچار سارتھی پورٹل کی ’چکشو-رپورٹ مشتبہ فراڈ کمیونیکیشنز‘ سہولت کو دیں
Posted On:
29 MAR 2024 9:46AM by PIB Delhi
مواصلات کی وزارت کے محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن (ڈی او ٹی) نے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ شہریوں کو ایسی کالز موصول ہو رہی ہیں جن میں فون کرنے والے، ڈی او ٹی کے نام پر دھمکی دے رہے ہیں کہ کچھ غیر قانونی سرگرمیوں میں غلط استعمال کی وجہ سے ان کے تمام موبائل نمبر منقطع کر دیے جائیں گے یا ان کے موبائل نمبر بند کر دیے جائیں گے۔ ڈی او ٹی نے غیر ملکی موبائل نمبرز (جیسے+92-xxxxxxxxxx) سے آنے والی واٹس ایپ کالز کے بارے میں بھی ایڈوائزری جاری کی ہے جو سرکاری افسران کی نقالی کرتے ہیں اور لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔
سائبر مجرم ایسی کالوں کے ذریعے سائبر کرائم/مالی فراڈ کرنے کے لیے ذاتی معلومات کو دھمکی/چوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ڈی او ٹی کسی کو بھی اپنی طرف سے ایسی کال کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے اور لوگوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی کال موصول ہونے پر کوئی معلومات شیئر نہ کریں۔
ڈی او ٹی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سنچار ساتھی پورٹل (www.sancharsaathi.gov.in) کی ’چکشو-رپورٹ مشتبہ فراڈ کمیونیکیشنز‘ سہولت پر اس طرح کے فراڈ مواصلات کی اطلاع دیں۔ اس طرح کی فعال رپورٹنگ سائبر کرائم، مالی فراڈ وغیرہ کے لیے ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کو روکنے میں ڈی او ٹی کی مدد کرتی ہے۔
مزید برآں، شہری سنچار ساتھی پورٹل (www.sancharsaathi.gov.in) کی سہولت پر اپنے نام کے موبائل کنکشنز کو چیک کر سکتے ہیں اور کسی بھی موبائل کنکشن کی اطلاع دے سکتے ہیں جو انہوں نے نہیں لیا ہے یا اس کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈی او ٹی نے پہلے ہی سائبر کرائم یا مالی فراڈ کا شکار ہونے کی صورت میں شہریوں کو سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر 1930 یا www.cybercrime.gov.in پر اطلاع دینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
*****
ش ح – ق ت
U: 6369
(Release ID: 2016628)
Visitor Counter : 96