صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

پریس اعلانیہ

Posted On: 19 MAR 2024 10:53AM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند نے تلنگانہ کی گورنر نیز پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کا عہدے سے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

صدر جمہوریہ ہند نے جھارکھنڈ کے گورنرجناب سی پی رادھا کرشنن کو ان کے اپنے فرائض کے علاوہ تلنگانہ کے گورنر اور پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے اضافی فرائض کی انجام دہی کے لیے تقرر کیا ہے۔وہ  یہ اضافی ذمہ داری اس وقت تک ادا کرتے رہیں گے  جب تک کہ باقاعدہ انتظامات نہیں کیے جاتے ہیں۔

مذکورہ تقرری اس تاریخ سے نافذ العمل ہوگی جب وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

************

ش ح۔ م ع۔ف ر

(U: 6230)


(Release ID: 2015470) Visitor Counter : 68