بھارتی چناؤ کمیشن

جناب گیانیش کمار اور جناب سکھبیر سنگھ سندھو نے الیکشن کمشنر کے طور پر چارج سنبھالا

Posted On: 15 MAR 2024 1:53PM by PIB Delhi

جناب گیانیش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو نے آج الیکشن کمیشن آف انڈیا میں الیکشن کمشنر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SPYV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IW5S.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003X0S4.jpg

چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے نرواچن سدن میں نئے تعینات ہونے والے الیکشن کمشنروں کا بھرپور اور شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے اس تاریخی موڑ پر ان کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا، جب ٹیم ای سی آئی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں عام انتخابات 2024 کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TYEK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005E0Z3.jpg

الیکشن کمشنروں کی تقرری کے بارے میں ایک نوٹیفکیشن 14 مارچ 2024 کو گزٹ میں شائع ہوا تھا۔ جناب گیانیش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے 1988 بیچ کے افسر ہیں، جن کا تعلق بالترتیب کیرالہ اور اتراکھنڈ کیڈر سے تھا۔

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 6147



(Release ID: 2014957) Visitor Counter : 53