وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم كا  بارہ  مارچ کو گجرات اور راجستھان کا دورہ


وزیر اعظم راجستھان کے پوکھران میں 'بھارت شکتی' مشق کا مشاہدہ کریں گے

’بھارت شکتی‘ جو تینوں افواج كی فائرنگ اور ہنر مندانہ چالوں کی ایك مشق  ہے دفاع میں آتم نربھارت کی طرف ملک کی مضبوط پیش قدمی کی نمائندگی كرتی ہے

وزیر اعظم احمد آباد میں 85,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے قومی ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم كے نام وقف کریں گے

وزیر اعظم مال برداری كی وقف راہداری كے پروجیکٹ کے متعدد كلیدی حصوں کو قوم کے نام وقف کریں گے

وزیر اعظم  دس  نئی وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

وزیراعظم کوچراب آشرم کا افتتاح کریں گے اور سابرمتی میں گاندھی آشرم میموریل کا ماسٹر پلان كا بھی آغاز كریں گے

Posted On: 10 MAR 2024 5:19PM by PIB Delhi

زیر اعظم 12 مارچ 2024 کو گجرات اور راجستھان کا دورہ کریں گے۔ صبح كوئی 9:15 بجے وزیر اعظم قوم 85,000 کروڑ روپے سے زیادہ كے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہین قوم كے نام  وقف کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 10 بجے وزیر اعظم سابرمتی آشرم کا دورہ کریں گے جہاں وہ کوچراب آشرم کا افتتاح کریں گے اور گاندھی آشرم میموریل کے ماسٹر پلان کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد، كوئی پونے دو بجے وزیر اعظمبھارت شکتیکا مشاہدہ کریں گے  جو راجستھان کے پوکھران میں تینوں افواج كی فائرنگ اور ہنر مندانہ چالوں کی ایك مشق کی شکل میں مقامی دفاعی صلاحیتوں کا ایک ہم آہنگ مظاہرہ ہے۔

وزیر اعظم پوکھران میں

وزیر اعظم راجستھان کے پوکھران میں تینوں افواج كی فائرنگ اور ہنر مندانہ چالوں کی ایك مشق کی شکل میں دیسی دفاعی صلاحیتوں کے ایک ہم آہنگ مظاہرے کا مشاہدہ کریں گے۔

مشقبھارت شکتیمیں ملک کی طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیسی ہتھیاروں کے نظام اور پلیٹ فارموں کی نمائش کی جائے گی، جس کی بنیاد ملک کی آتم نربھارت اقدام ہے۔ اس میں زمینی، فضائی، سمندری، سائبر اور خلائی ڈومینز میں خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہندوستانی مسلح افواج کی مربوط آپریشنل صلاحیتوں کو ظاہر کرنے والی حقیقت پسندانہ، ہم آہنگ، ملٹی ڈومین كارروائیوں کی نقل كی جائے گی۔

 

مشق میں ہندوستانی فوج کی طرف سے جدید زمینی جنگ اور فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ كیا جائے گا۔ حصہ لینے والے اہم آلات اور ہتھیاروں کے نظام میں ٹی-90 (آئی ایم) ٹینک، دھنش اور سارنگ گن سسٹم، آکاش ویپن سسٹم، لاجسٹک ڈرون، روبوٹک مولس، ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) اور بے پائلٹ فضائی گاڑیاں شامل ہیں۔

ہندوستانی بحریہ بحری طاقت اور تکنیکی نفاست کو اجاگر کرتے ہوئے بحریہ کے اینٹی شپ میزائلوں، خود مختار کارگو لے جانے والی فضائی گاڑیوں اور قابل توسیع فضائی اہداف کی نمائش کرے گی۔ ہندوستانی فضائیہ مقامی طور پر تیار کردہ ہلکے لڑاکا طیارے تیجس، لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر، اور ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر تعینات کرے گی جو فضائی كارروائیوں میں فضائی برتری اور استعداد کا مظاہرہ کرے گی۔

داخلی حل کے ساتھ عصری اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ان پر قابو پانے کے لئے ہندوستان کی تیاری کے واضح اشارے كے ساتھ  بھارت شکتی عالمی سطح پر ہندوستان کی گھریلو دفاعی صلاحیتوں، اختراع اور طاقت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ پروگرام ہندوستانی مسلح افواج کی طاقت اور كارروائی كی صلاحیت اور مقامی دفاعی صنعت کی ذہانت اور عزم کو ظاہر کرتی ہے اور دفاع میں آتم نربھارت کی طرف ملک کی مضبوط پیش قدمی کی نمائندگی كرتا ہے۔

 

 

وزیر اعظم احمد آباد میں

وزیر اعظم ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کے لیے 85,000 کروڑ روپے سے زیادہ كے ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور انہیں قوم کو وقف کرنے کے لیے احمد آباد میں ڈی ایف سی کے آپریشن کنٹرول سینٹر جائیں گے۔

وزیر اعظم ریلوے ورکشاپس، لوکو شیڈز، پٹ لائنز/ کوچنگ ڈپو، پھالٹن - بارامتی نئی لائن؛ الیکٹرک ٹریکشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مشرقی ڈی ایف سی کے نیو خرجہ سے ساہنیوال (401آر كے ایم) سیکشن اور ویسٹرن ڈی ایف سی؛ ویسٹرن ڈی ایف سی کا آپریشن کنٹرول سینٹر (او سی سی)، احمد آباد کے نیو مکر پورہ سے نیو گھولواد سیکشن (244 آر كے ایم) کے درمیان مال برداری كی وقف راہ داری کے دو نئے حصے قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم احمد آباد-ممبئی سنٹرل، سکندرآباد-وشاکھاپٹنم، میسور-ڈاکٹر ایم جی آر سنٹرل (چنئی)، پٹنہ- لکھنؤ، نیو جلپائی گوڑی-پٹنہ، پوری-وشاکھاپٹنم، لکھنؤ- دہرادون، کالابوراگی- سر ایم وشوشورایا ٹرمینل بنگلورو، رانچی- وارانسی، کھجوراہو- دہلی (نظام الدین)کے درمیان دس نئی وندے بھارت ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

وزیر اعظم چار وندے بھارت ٹرینوں کی توسیع کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ احمد آباد-جام نگر وندے بھارت کو دوارکا تک بڑھایا جا رہا ہے، اجمیر-دہلی سرائے روہیلا وندے بھارت کو چندی گڑھ تک بڑھایا جا رہا ہے، گورکھپور-لکھنؤ وندے بھارت کو پریاگ راج تک بڑھایا جا رہا ہے اور ترواننت پورم-کاسرگوڈ وندے بھارت کو منگلورو تک بڑھایا جا رہا ہے اور آسنسول اور ہٹیا اور تروپتی اور کولم اسٹیشنوں کے درمیان دو نئی مسافر ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

وزیر اعظم مختلف جگہوں - نیو خورجہ جنکشن، ساہنیوال، نیو ریواڑی، نیو کشن گڑھ، نیو گھولواڑ، اور نیو مکر پورہ سے مال برداری كیے لیے وقف راہ داری پر مال بردار ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

وزیر اعظم ریلوے اسٹیشنوں پر 50 پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندروں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ جن آشدی کیندر لوگوں کو سستی اور معیاری جنرک ادویات فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم 51 گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینلز بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ ٹرمینلز نقل و حمل کے مختلف طریقوں کے درمیان سامان کی ہموار نقل و حرکت کو فروغ دیں گے۔

وزیر اعظم 80 حصوں میں 1045 آر كے ایم آٹومیٹک سگنلنگ قوم کو وقف کریں گے۔ اس تازہ كاری سے ٹرین آپریشنز کی حفاظت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم 2646 اسٹیشنوں پر ریلوے اسٹیشنوں کی ڈیجیٹل کنٹرولنگ بھی قوم کو وقف کریں گے۔ اس سے ٹرینوں کی آپریشنل کارکردگی اور حفاظت میں بہتری آئے گی۔

وزیر اعظم 35 ریل کوچ ریستورانوں قوم کو وقف کریں گے۔ ریل کوچ ریسٹوراں کا مقصد مسافروں اور عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ ریلوے کے لیے  کرایے كے علاوہ بھی دوسرے ذریعے سے آمدنی پیدا کرنا ہے۔

وزیر اعظم ملک بھر میں پھیلے 1500 سے زائد ون سٹیشن ون پروڈکٹ اسٹالز قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ اسٹالز مقامی مصنوعات کو فروغ دیں گے اور مقامی کاریگروں اور کاروبار کے لیے آمدنی پیدا کریں گے۔

وزیراعظم 975 مقامات پر شمسی توانائی سے چلنے والے اسٹیشنز/عمارتیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ اقدام ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے اہداف كے رخ پر اپنا كردار ادا كرے گا اور ریلوے کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرے گا۔

اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے نئے الیکٹریفائیڈ سیکشنز وقف كرنے، ڈبلنگ/ ملٹی ٹریكنگ آف ٹریكس،ریلوے کے گڈز شیڈز، ورکشاپس، لوکو شیڈز، پٹ لائنز/کوچنگ ڈپو کی ترقی جیسے متعدد دیگر منصوبے بھی عمل میں لائے جائیں گے۔ یہ منصوبے ایک جدید اور مضبوط ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر کے لیے حکومت کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس سرمایہ کاری سے نہ صرف رابطے بہتر ہوں گے بلکہ اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

وزیر اعظم سابرمتی میں

وزیر اعظم دوبارہ تیارشدہ کوچراب آشرم کا افتتاح کریں گے۔ یہ 1915 میں جنوبی افریقہ سے ہندوستان آنے کے بعد مہاتما گاندھی کی طرف سے قائم کردہ پہلا آشرم تھا۔ یہ اب بھی گجرات ودیا پیٹھ کے ذریعہ ایک یادگار اور سیاحتی مقام کے طور پر محفوظ ہے۔ وزیر اعظم گاندھی آشرم میموریل کے ماسٹر پلان کا بھی آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ وہ ان آدرشوں کو برقرار رکھیں جنہیں لے كر مہاتما گاندھی چلے تھے۔ ساتھ ہی ایسے راستے بھی تیار کیے جاءیں جو ان کے نظریات کو ظاہر کریں اور انہیں لوگوں کے قریب کریں۔ اس رُخ پر ایک اور کوشش میں گاندھی آشرم میموریل پروجیکٹ مہاتما گاندھی کی تعلیمات اور فلسفے کو موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے زندہ کرنے میں مدد کرے گا۔ اس ماسٹر پلان کے تحت آشرم کے موجودہ پانچ ایکڑ رقبے کو 55 ایکڑ تک بڑھایا جائے گا۔ 36 موجودہ عمارتوں کی بحالی کی جائے گی جن میں سے 20 عمارتیں بشمول 'ہریدے کنج'، کو بھی جو گاندھی کی رہائش گاہ کے طور پر کام کرتی تھیں، محفوظ کیا جائے گا، 13 کو بحال کیا جائے گا اور 3 کو دوبارہ تیار کیا جائے گا۔

ماسٹر پلان میں نئی عمارتیں شامل ہیں جن میں  گھر کی انتظامیہ کی سہولیات، وزیٹر کی سہولیات جیسے اورینٹیشن سنٹر، چرخہ کتائی پر انٹرایکٹو ورکشاپس، ہاتھ سے بنے کاغذ، کپاس کی بُنائی اور چمڑے کا کام اور عوامی سہولیات شامل ہون گی۔ ان عمارتوں میں گاندھی جی کی زندگی کے پہلوؤں کے ساتھ ساتھ آشرم کی میراث کو ظاہر کرنے کے لیے انٹرایکٹو نمائشیں اور سرگرمیاں ہوں گی۔

ماسٹر پلان میں گاندھی جی کے نظریات کو محفوظ رکھنے اور پھیلانے کے لیے لائبریری اور آرکائیوز کی عمارت کے قیام کا بھی تصور کیا گیا ہے جو آشرم کی لائبریری اور آرکائیوز کو استعمال کرنے کے لیے آنے والے اسکالرز کے لیے سہولیات بھی پیدا کرے گا۔ اس منصوبے كے تحت ایک تشریحی مرکز قائم كیا جائے گا جو مختلف توقعات کے ساتھ اور متعدد زبانوں میں زائرین کی رہنمائی کر سکے اور ان کے تجربے کو ثقافتی اور فکری طور پر مزید محرک اور افزودہ بنا سکے۔

اس میموریل سے آنے والی نسلوں كو ایک تحریک ملے گی، گاندھیائی خیالات کو فروغ ملے گا اور ٹرسٹی شپ کے اصولوں سے آگاہ ایک عمل کے ذریعے گاندھیائی اقدار کے جوہر کو زندہ كیا جائے گا۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:5929


(Release ID: 2013272) Visitor Counter : 97