نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے خواتین کے لیے 2عمدگی کے قومی مراکز کا اعلان کیا

Posted On: 08 MAR 2024 8:10PM by PIB Delhi

جمعہ کے روز بین الاقوامی یوم یوگ کے موقع پر، کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بطور خاص خواتین کے لیے 2عمدگی کے قومی مراکز  کے قیام کا اعلان کیا۔ این سی او ایز 23 ارتکازی/ترجیحی کھیلوں پر احاطہ کرتے ہیں جہاں بھارتی ایتھلیٹس کے پاس ایشیائی کھیل اور اولمپکس جیسے بین الاقوامی مقابلوں میں تمغات جیتنے کا ایک موقع ہوتا ہے۔

ریاستی سطح پر تربیت فراہم کاروں، کوچز اور بنیادی ڈھانچے کی قلت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے بنگلورو میں کہا : ’’کھیل کود کے شعبے کا تعلق ریاست سے ہے، تاہم پھر بھی مرکزی حکومت ملک میں کھیل کود کے معیار میں بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ ہمیں بنیادی ڈھانچے اور کوچز پر کافی سرمایہ خرچ کرنا ہوگا۔ ہم ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت داری قائم کر رہے ہیں اور ہم نے  ان سے تین اہم کھیلوں کی شناخت کے لیے کہا ہے تاکہ ہمارے پاس ایک روڈ میپ اور معلومات موجود ہو جس کی بنیاد پر ریاست ہاکی، مکے بازی اور ایتھلیٹکس، وغیرہ کو فروغ دے سکے۔‘‘

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا، ’’ میں نے پہلے ہی ہمارے این سی او ایز کو مضبوط بنانے کا کام شروع کر دیا ہے اور قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کے ساتھ مل کر اچھے کوچ تیار کرنے پر زیادہ زور دوں گا۔ ‘‘

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے ملک بھر میں 23 عمدگی کے قومی مراکز (این سی او ایز) قائم کیے ہیں جن کا مقصد ہونہار ایتھلیٹوں کو جدید ترین بنیادی ڈھانچہ اور کھیل کو سے متعلق سہولتیں ، اسپورٹس سائنس بیک اپ ، تربیت یافتہ نیوٹریشنز کے ذریعہ تجویز کردہ انفرادی غذا اور بہترین کوچز، قابل امدادی عملے اور ہائی پرفارمنس ڈائرکٹرس کے تحت مجموعی نگرانی جیسی سہولتیں فراہم کرکے خصوصی تربیت فراہم کرانا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5891


(Release ID: 2012934) Visitor Counter : 76