وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 8سے10 مارچ کو آسام، اروناچل پردیش، مغربی بنگال اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم، کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم، ایٹا نگر میں ’وکست بھارت وکست شمال مشرق‘ پروگرام میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور اروناچل پردیش میں 55600 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم، اروناچل پردیش میں کثیر مقصدی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم سیلا ٹنل قوم کے نام وقف کریں گے؛ ٹنل ،توانگ کو تمام موسمی رابطہ فراہم کرے گی؛ فروری 2019 میں وزیر اعظم نے ٹنل کا سنگ بنیاد رکھا تھا
شمال مشرق میں صنعتی ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے، وزیر اعظم تقریباً 10000 کروڑ روپے مالیت کی اُنّتی اسکیم کا آغاز کریں گے
وزیراعظم سبروم لینڈ پورٹ کا افتتاح کریں گے؛ یہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مسافروں اور کارگو نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گا؛ اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی وزیراعظم نے مارچ 2021 میں رکھا تھا
ریل، سڑک، صحت، ہاؤسنگ، تعلیم، آئی ٹی، بجلی، تیل اور گیس جیسے شعبوں کو شمال مشرق میں فروغ حاصل ہوگا
وزیر اعظم ،جورہاٹ میں مشہور آہوم جنرل لچت بورفوکن کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے
وزیر اعظم، آسام میں 17500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم ،آسام میں پی ایم اے وائی – جی کے تحت بنائے گئے ،تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار مکانات کا افتتاح کریں گے
ریل، صحت اور تیل اور گیس بھی، آسام میں اہم توجہ کے شعبے ہوں گے
وزیر اعظم ،سلی گوڑی میں ‘وکست بھارت وکست مغربی بنگال’ پروگرام میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم، مغربی بنگال میں 4500 کروڑ روپے مالیت کے ریل اور سڑک کے شعبے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے
وزیر اعظم، وارانسی کے شری کاشی وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا ارچنا کریں گے
وزیر اعظم ،اتر پردیش میں 34000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی اقدامات کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
ملک کے ہوابازی کے شعبے کو ایک بڑے فروغ میں، وزیر اعظم، ملک بھر میں 15 ہوائی اڈوں کی نئی ٹرمینل عمارتوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم، لکھنؤ اور رانچی میں لائٹ ہاؤس پروجیکٹس (ایل ایچ پی) کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نے ان ایل ایچ پیز کا سنگ بنیاد، جنوری 2021 میں رکھا تھا
اترپردیش میں ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے گا، کیونکہ 19000کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے منصوبے شروع کیے جائیں گے
وزیر اعظم ، اترپردیش میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت، 3700 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 744 دیہی سڑک پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے
وزیر اعظم ،چھتیس گڑھ میں مہاتری وندنا یوجنا کے تحت، پہلی قسط تقسیم کریں گے
Posted On:
08 MAR 2024 3:18PM by PIB Delhi
وزیر اعظم 8 سے 10 مارچ 2024 تک آسام، اروناچل پردیش، مغربی بنگال اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔
مورخہ 8 مارچ کو وزیر اعظم آسام کا دورہ کریں گے۔ 9 مارچ کو، صبح تقریباً پونے چھ بجے، وزیر اعظم کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کریں گے۔ صبح ساڑھے دس بجے، ایٹا نگر میں، وہ ‘وکست بھارت وکست شمال مشرق’ پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ سیلا ٹنل کو قوم کے نام وقف کریں گے اور تقریباً 10000 کروڑ روپے مالیت کی اُنّتی اسکیم کا آغاز کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وہ منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور اروناچل پردیش میں تقریباً 55600 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم تقریباً سوا بارہ بجے، جورہاٹ پہنچیں گے اور مشہور آہوم جنرل لچت بورفوکن کے شاندار مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ وہ جورہاٹ میں ایک عوامی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے اور آسام میں 17500 کروڑ روپے مالیت سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
اس کے بعد، وزیر اعظم مغربی بنگال کے سلی گوڑی جائیں گے اور تقریباً پونے چار بجے ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ مغربی بنگال میں تقریباً 4500 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ شام تقریباً 7 بجے، وزیر اعظم وارانسی، اتر پردیش پہنچیں گے۔ وہ وارانسی کے شری کاشی وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا ارچنا کریں گے۔
مورخہ 10 مارچ کو، دوپہر 12 بجے کے قریب، وزیر اعظم ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ اتر پردیش میں 34000کروڑ روپے کی مالیت سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریباً پونے تین بجے، وزیر اعظم وارانسی پہنچیں گے اور چھتیس گڑھ میں مہاتری وندنا یوجنا کے تحت، پہلی قسط ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقسیم کریں گے۔
آسام میں وزیراعظم
وزیراعظم کازی رنگا نیشنل پارک اور ٹائیگر ریزرو کا دورہ کریں گے، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ کازی رنگا نیشنل پارک ایک سینگ والے گینڈے کے لیے مشہور ہے۔ پارک میں ہاتھی، پانی کی جنگلی بھینسیں، ہرن اور ٹائیگرز بھی پائے جاتے ہیں۔
وزیر اعظم، آسام کی آہوم بادشاہی کی شاہی فوج کے مشہور جنرل لچیت بورفوکن کے 84 فٹ بلند شاندار مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے، جنہوں نے مغلوں کو شکست دی تھی۔ اس منصوبے میں، لچیت اور تائی-آہوم میوزیم اور 500 بیٹھنے کی گنجائش والے آڈیٹوریم کی تعمیر بھی شامل ہے۔ یہ پروجیکٹ،لچیت بورفوکان کی بہادری کا جشن منانے اور ان کے بارے میں بیداری بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ اس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
جورہاٹ میں عوامی پروگرام میں، وزیر اعظم صحت، تیل اور گیس، ریل اور ہاؤسنگ کے شعبوں کو مضبوط بنانے والے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم شمال مشرقی خطہ کے لیے وزیر اعظم کی ترقیاتی پہل (پی ایم-ڈیوائن) اسکیم کے تحت، پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جن میں شیو ساگر میں میڈیکل کالج اور اسپتال اور گوہاٹی میں ہیماٹو-لیمفائیڈ سینٹر شامل ہیں۔ وہ تیل اور گیس کے شعبے کے اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جس میں ڈگبوئی ریفائنری کی صلاحیت کو 0.65 سے ایک ایم ایم ٹی پی اے (ملین میٹرک ٹن سالانہ) تک بڑھانا شامل ہے۔ کیٹلیٹک ریفارمنگ یونٹ (سی آر یو) کی تنصیب کے ساتھ، گوہاٹی ریفائنری کی توسیع (1.0 سے 1.2 ایم ایم ٹی پی اے)؛ اور بیٹ کوچی (گوہاٹی) ٹرمینل میں سہولیات میں اضافہ: انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ اور دیگر شامل ہیں۔
وزیر اعظم تنسکیا میں، دیگر کے علاوہ نئے میڈیکل میڈیکل کالج اور اسپتال ، 718 کلومیٹر لمبی بارونی - گوہاٹی پائپ لائن (پردھان منتری ارجا گنگا پروجیکٹ کا حصہ) جیسے اہم پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ تقریباً 3992 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ وزیر اعظم ،پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی – جی) کے تحت ،تقریباً 5.5 لاکھ گھروں کا بھی افتتاح کریں گے، جو تقریباً 8450 کروڑ روپے کی کل لاگت سے تعمیر کئے گئے ہیں۔
وزیر اعظم ،آسام میں 1300 کروڑ روپے سے زیادہ کے اہم ریلوے پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے ،جن میں دھوپدھرا-چھائے گاوں سیکشن (نیو بونگائیگاؤں - گوہاٹی ویا گولپارہ ڈبلنگ پروجیکٹ کا حصہ) اور نیو بونگائیگاؤں - سوربھوگ سیکشن (نئے بونگائیگاؤں - اگتھوری ڈبلنگ پروجیکٹ کا حصہ) شامل ہیں۔
اروناچل پردیش میں وزیراعظم
شمال مشرق کی فروغ اور ترقی کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو تقویت ملے گی،کیونکہ ایٹا نگر میں 'وکست بھارت وکست شمال مشرق’ پروگرام، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور اروناچل پردیش میں ریل، سڑک، صحت، رہائش، تعلیم، سرحدی بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، بجلی، تیل اور گیس سمیت دیگر جیسے شعبوں سے متعلق کئی ترقیاتی اقدامات کا مشاہدہ کرے گا۔
پروگرام کے دوران، وزیر اعظم شمال مشرق کے لیے ایک نئی صنعتی ترقی کی اسکیم اُنّتی (اتر پوروا ٹرانسفارمیٹو انڈسٹریلائزیشن اسکیم) کا آغاز کریں گے۔ یہ اسکیم،شمال مشرق میں صنعتی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرے گی، نئی سرمایہ کاری کو راغب کرے گی، نئے مینوفیکچرنگ اور سروسز یونٹس کے قیام میں مدد کرے گی اور شمال مشرقی ریاستوں میں روزگار کو فروغ دے گی۔ یہ اسکیم، 10000 کروڑ روپے کی حکومت ہند کی طرف سے مکمل طور پر مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے اور تمام 8 شمال مشرقی ریاستوں کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ اسکیم،سرمائے کی سرمایہ کاری، سود میں رعایت اور منظور شدہ اکائیوں کو مینوفیکچرنگ اور خدمات سے منسلک ترغیبات فراہم کرے گی۔ اہل یونٹوں کی آسان اور شفاف رجسٹریشن کے لیے ایک پورٹل بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ اُنّتی، صنعتی ترقی کو متحرک کرنے میں مدد کرے گی اور شمال مشرقی خطے کی اقتصادی ترقی اور ترقی میں مدد کرے گی۔
سیلا ٹنل پروجیکٹ، جو تقریباً 825 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، انجینئرنگ کا شاہکار ہے۔ یہ اروناچل پردیش میں بالی پارا-چاریدوار-توانگ روڈ پر سیلہ پاس کے پار توانگ کو، تمام موسمی رابطہ فراہم کرے گا۔ اسے نئے آسٹرین ٹنلنگ طریقہ استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے اور اس میں اعلیٰ ترین معیار کی حفاظتی خصوصیات شامل ہیں۔ یہ منصوبہ، نہ صرف خطے میں تیز رفتار اور زیادہ موثر ٹرانسپورٹ روٹ فراہم کرے گا بلکہ یہ ملک کے لیے جامع اہمیت کا حامل ہے۔ سیلا ٹنل کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے فروری 2019 میں رکھا تھا۔
وزیر اعظم اروناچل پردیش میں 41000 کروڑ سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے ۔
وزیر اعظم اروناچل پردیش کے لوئر دیبانگ وادی ضلع میں،دیبانگ کثیر مقصدی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 31875 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ ملک کا سب سے بلند ڈیم ڈھانچہ ہوگا۔ یہ بجلی پیدا کرے گا، سیلاب کے اعتدال میں مدد کرے گا اور خطے میں روزگار کے مواقع اور سماجی اقتصادی ترقی کا باعث بنے گا۔
دیگر اہم پروجیکٹ، جن کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، ان میں 'وائبرنٹ ولیج پروگرام' کے تحت سڑک، ماحولیات اور سیاحت کے کئی منصوبے شامل ہیں۔ اسکولوں کو 50 گولڈن جوبلی اسکولوں میں اپ گریڈ کرنا ،جہاں جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے ذریعے جامع تعلیم فراہم کی جائے گی۔ ڈونی پولو ہوائی اڈے سے ناہرلاگن ریلوے اسٹیشن تک کنکٹی وٹی فراہم کرنے کے لیے ڈبل لین سڑک اور دیگر شامل ہیں۔
وزیر اعظم اروناچل پردیش میں کئی سڑک پروجیکٹوں سمیت مختلف اہم پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ جل جیون مشن کے تقریباً 1100 پروجیکٹ، یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) کے تحت 170 ٹیلی کام ٹاورز سے 300 سے زیادہ دیہات مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم، پردھان منتری آواس یوجنا (شہری اور دیہی دونوں) کے تحت ، 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ 35000 سے زائد مکانات بھی مستفیدین کے حوالے کریں گے۔
وزیر اعظم، منی پور میں 3400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں نیلاکٹھی میں یونٹی مال کی تعمیر شامل ہے۔ منتری پکھری میں، منی پور آئی ٹی ایس ای زیڈ کے پروسیسنگ زون کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی؛ خصوصی نفسیاتی نگہداشت فراہم کرنے کے لیے لمپ جھیل پت میں 60 بستروں والے سرکاری اسپتال کی تعمیر؛ اور منی پور ٹیکنیکل یونیورسٹی، امپھال مغربی ضلع کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی شامل ہے۔ وزیر اعظم منی پور میں دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ سڑکوں کے مختلف پروجیکٹوں اور کئی واٹر سپلائی اسکیموں کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم، ناگالینڈ میں 1700 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، ان میں متعدد سڑکوں کے منصوبے شامل ہیں۔ ضلع چوموکیدیما میں یونٹی مال کی تعمیر؛ اور 132کے وی سب اسٹیشن ناگرجن، دیماپور میں صلاحیت کی تبدیلی کی اپ گریڈیشن شامل بھی ہیں۔ وزیر اعظم ،چینڈنگ سیڈل سے نوکلک (مرحلہ- 1) تک سڑک کی اپ گریڈیشن کے منصوبے اور کوہیما-جیسمی روڈ سمیت کئی دیگر سڑکوں کے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم، میگھالیہ میں 290 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں تورا میں آئی ٹی پارک کی تعمیر اور نئی چار لین سڑک کی تعمیر اور نیو شیلانگ ٹاؤن شپ میں موجودہ دو لین کو چار لین میں تبدیل کرنا شامل ہے۔ ۔ وزیر اعظم اپر شیلانگ میں فارمرز ہاسٹل کم ٹریننگ سنٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم، سکم میں 450 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد وزیر اعظم رکھیں گے، ان میں رنگپو ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو اور کئی سڑکوں کے منصوبے شامل ہیں۔ وزیر اعظم ،سکم میں تھرپو اور دارام دین کو جوڑنے والی نئی سڑک کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم ،تریپورہ میں 8500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں اگرتلہ ویسٹرن بائی پاس کی تعمیر اور ریاست بھر میں متعدد سڑکوں کے منصوبے شامل ہیں۔ سیکر کوٹ میں انڈین آئل کارپوریشن کا نیا ڈپو تعمیر کیا جائے گا اور منشیات کے عادی افراد کے لیے مربوط بحالی مرکز کی تعمیر کی جائے گی۔ وزیر اعظم ریاست میں سڑکوں کے مختلف منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ 1.46 لاکھ دیہی فنکشنل گھریلو نل کنکشن کے لیے پروجیکٹ؛ اور جنوبی تریپورہ ضلع میں سبروم میں لینڈ پورٹ تقریباً 230 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔
نئی ترقی یافتہ سبروم لینڈ پورٹ، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ یہ زمینی بندرگاہ ،مسافر ٹرمینل بلڈنگ، کارگو ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ، ویئر ہاؤس، فائر اسٹیشن کی عمارت، الیکٹریکل سب اسٹیشن، پمپ ہاؤس وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کرے گی۔ یہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مسافروں اور کارگو کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گا کیونکہ نئی بندرگاہ کے ذریعے کوئی بھی منتقل ہوسکتا ہے۔ براہ راست بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ تک ،جو 75 کلومیٹر دور ہے، جب کہ اس کے برعکس مغربی بنگال میں کولکتہ/ہلدیہ پورٹ پر جانے کے لئے ، تقریباً 1700 کلومیٹر کی دور ی ہے۔ سبروم لینڈ پورٹ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے مارچ 2021 میں رکھا تھا۔
مغربی بنگال میں وزیر اعظم
وزیر اعظم، سلی گوڑی میں وکست بھارت وکست مغربی بنگال پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ پروگرام کے دوران 4500 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ریل اور سڑک کے شعبے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔
وزیر اعظم ،شمالی بنگال اور آس پاس کے علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے والی ریل لائنوں کی برقی کاری کے متعدد پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ منصوبوں میں ایکلاکھی - بالورگھاٹ سیکشن، بارسوئی - رادھیکاپور سیکشن؛ رانی نگر جلپائی گوڑی - ہلدی باڑی سیکشن؛ سلی گڑی - الوباری سیکشن بذریعہ بگڈوگرا اور سلی گوڑی - سیوک - علی پور دوار جنکشن - سمکتلا (بشمول علی پور دوار جنکشن - نیو کوچ بہار) سیکشن شامل ہیں۔
وزیر اعظم، منی گرام - نمیتا سیکشن میں ریلوے کی لائن کو ڈبل کرنے کے منصوبے سمیت نیو جلپائی گوڑی میں الیکٹرانک انٹرلاکنگ سمیت امباری فالکاٹا - الواباری میں خودکار بلاک سگنلنگ اور ریلوے کے دیگر اہم پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ مزید برآں وزیر اعظم سلی گوڑی اور رادھیکاپور کے درمیان ایک نئی مسافر ٹرین سروس کا بھی ہری جھنڈی دکھا کر آغاز کریں گے۔ یہ ریل منصوبے، ریل رابطے کو بہتر بنائیں گے، مال برداری میں سہولت فراہم کریں گے اور خطے میں روزگار پیدا کرنے اور اقتصادی ترقی میں حصہ رسدی کریں گے۔
وزیر اعظم ،مغربی بنگال میں 3100 کروڑ روپے مالیت کے قومی شاہراہ کے دو منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ ان منصوبوں میں این ایچ 27 کا چار لین گھوسپوکر - دھوپگوری سیکشن اور این ایچ 27 پر چار لین اسلام پور بائی پاس شامل ہیں۔ گھوسپوکر - دھوپگوری سیکشن شمال-جنوبی ٹرانسپورٹ کوریڈور کا حصہ ہے جو مشرقی ہندوستان کو ملک کے باقی حصوں سے ملاتا ہے۔ اس سیکشن کی فور لیننگ، شمالی بنگال اور شمال مشرقی خطوں کے درمیان ہموار رابطے کا باعث بنے گی۔ چار لین اسلام پور بائی پاس سے اسلام پور ٹاؤن میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ سڑکوں کے منصوبے خطے میں صنعتی اور اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دیں گے۔
اتر پردیش میں وزیراعظم
وزیر اعظم 42000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی اقدامات کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
شہری ہوا بازی کے شعبے کو ایک بڑا فروغ فراہم کرتے ہوئے، وزیر اعظم ملک بھر میں 9800 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے 15 ہوائی اڈوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ پونے، کولہاپور، گوالیار، جبل پور، دہلی، لکھنؤ، علی گڑھ، اعظم گڑھ، چترکوٹ، مراد آباد، شراوستی اور آدم پور ہوائی اڈوں کی 12 نئی ٹرمینل عمارتوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کڑپہ، ہبلی اور بیلگاوی ہوائی اڈوں کی تین نئی ٹرمینل عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
12 نئی ٹرمینل عمارتوں میں سالانہ 620 لاکھ مسافروں کی خدمت کرنے کی مشترکہ گنجائش ہو گی، جب کہ تین ٹرمینل عمارتوں کے لیے، جن کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے، ایک بار مکمل ہو جانے کے بعد، ان ہوائی اڈوں کی مشترکہ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت سالانہ 95 لاکھ مسافروں تک پہنچ جائے گی۔ ان ٹرمینل عمارتوں میں جدید ترین مسافروں کی سہولیات ہیں اور یہ مختلف پائیدار خصوصیات سے بھی لیس ہیں جیسے ڈبل انسولیٹڈ روفنگ سسٹم، توانائی کی بچت کے لیے کینوپیز کی فراہمی، ایل ای ڈی لائٹنگ وغیرہ۔ ان ہوائی اڈوں کے ڈیزائن اس ریاست کے مختلف عام عناصر اور شہر کے ورثے کے ڈھانچے کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہیں اور اس طرح یہ مقامی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں اور خطے کے ورثے کو اجاگر کرتے ہیں۔
وزیر اعظم کے اہم ترین شعبوں میں سے ایک، سب کے لیے رہائش فراہم کرنا ہے۔ اس وژن کی رہنمائی میں، اسے حاصل کرنے کے لیے ایک جدید ذریعہ لائٹ ہاؤس پروجیکٹ کا تصور کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم لکھنؤ اور رانچی میں لائٹ ہاؤس پروجیکٹ (ایل ایچ پی) کا افتتاح کریں گے، جس کے تحت جدید بنیادی ڈھانچہ کے ساتھ 2000 سے زیادہ سستے فلیٹ بنائے گئے ہیں۔ ان ایل ایچ پیز میں استعمال کی جانے والی جدید تعمیراتی ٹکنالوجی، خاندانوں کو ایک پائیدار اور مستقبل کی زندگی کا تجربہ فراہم کرے گی۔ اس سے پہلے وزیر اعظم چنئی، راجکوٹ اور اندور میں اسی طرح کے لائٹ ہاؤس پروجیکٹس کا افتتاح کر چکے ہیں۔ ان ایل ایچ پیز کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے یکم جنوری 2021 کو رکھا تھا۔
رانچی ایل ایچ پی کے لیے، جرمنی کے پری کاسٹ کنکریٹ کنسٹرکشن سسٹم - تھری ڈی والیومیٹرک ٹیکنالوجی کو اپنایا گیا ہے۔ ایل ایچ پی رانچی کی ایک منفرد خصوصیت یہ ہے کہ ہر کمرے کو الگ سے بنایا گیا ہے اور پھر پورے ڈھانچے کو لیگو بلاکس کے کھلونوں کی طرح جوڑا گیا ہے۔ ایل ایچ پی لکھنؤ کو، کینیڈا کے اسٹے ان پلیس پی وی سی فارم ورک کا استعمال کرتے ہوئے پری انجینئرڈ فولادی بنیادی ڈھانچے کے نظام کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم اترپردیش میں تقریباً 11500 کروڑ روپے کے بقدر کے مختلف سڑک پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ سڑک پروجیکٹس کنکٹیویٹی کو بہتر بنائیں گے، ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ میں تخفیف کریں گے اور خطے میں سماجی اقتصادی ترقی کے لیے راہیں ہموار کریں گے۔
وزیر اعظم ، اتر پردیش میں 19000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی سڑک پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ قوم کو وقف کئے گئے منصوبوں میں، چار لین لکھنؤ رنگ روڈ کے تین پیکج اور این ایچ -2 کے الہ آباد سیکشن تک چکیری تک کی چھ لیننگ شامل ہیں۔ وزیر اعظم رام پور – رودرا پور کے مغربی سائیڈ اسپر کی چار لیننگ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ کانپور رنگ روڈ کی چھ لیننگ کے دو پیکیج، اور این ایچ –24بی / این ایچ -30 کے رائے بریلی – پریاگ راج سیکشن کو چار لیننگ بھی شامل ہیں۔ سڑک کے منصوبے، رابطے کو بہتر بنائیں گے، ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد کریں گے اور خطے میں سماجی اقتصادی ترقی کا باعث بنیں گے۔
وزیر اعظم ،پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت بنائے گئے 3700 کروڑ روپے سے زیادہ کے 744 دیہی سڑکوں کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان پروجیکٹوں کے نتیجے میں، اتر پردیش میں 5400 کلومیٹر سے زیادہ دیہی سڑکوں کی مجموعی تعمیر ہوگی، جس سے ریاست کے تقریباً 59 اضلاع مستفید ہوں گے۔ اس سے رابطے میں اضافہ ہوگا اور سماجی و اقتصادی ترقی کو نمایاں فروغ ملے گا۔
پروگرام کے دوران، وزیر اعظم تقریباً 8200 کروڑ روپے کے متعدد ریل پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے، جس سے اتر پردیش میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت ملے گی۔ وہ ریل کے متعدد اہم حصوں کو ڈبل کرنے اور بجلی بنانے کے لیے وقف کریں گے۔ وہ بھٹنی-پیکول بائی پاس لائن بھی قوم کے نام وقف کریں گے، جس سے بھٹنی میں انجن الٹنے کا مسئلہ ختم ہو جائے گا اور بغیر کسی رکاوٹ کے ٹرینوں کو چلانے میں سہولت ہو گی۔ وزیر اعظم بہرائچ-نانپارہ-نیپال گنج روڈ ریل سیکشن کے گیج کی تبدیلی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ خطہ، ایک براڈ گیج لائن کے ذریعے میٹروپولیٹن شہروں سے منسلک ہو جائے گا، جس سے تیز رفتار ترقی میں سہولت ہو گی۔ وزیر اعظم غازی پور سٹی اور غازی پور گھاٹ سے تاریگھاٹ تک نئی ریل لائن کا بھی افتتاح کریں گے ،جس میں دریائے گنگا پر ایک ریل پل بھی شامل ہے۔ وہ غازی پور سٹی-تاریگھاٹ-دلدار نگر کے درمیان ایم ای ایم یو ٹرین سروس کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔
مزید برآں، وزیر اعظم پریاگ راج، جونپور اور اٹاوہ میں متعدد سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور اس طرح کے دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گےاور قوم کے نام وقف کریں گے۔
مہاتری وندنا یوجنا
چھتیس گڑھ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک بڑےاقدام میں، وزیر اعظم مہاتری وندنا یوجنا کے تحت پہلی قسط تقسیم کریں گے۔ یہ اسکیم چھتیس گڑھ میں شروع کی گئی ہے، تاکہ ریاست کی اہل شادی شدہ خواتین کو ماہانہ ڈی بی ٹی کے طور پر 1000 روپے ماہانہ کی مالی امداد فراہم کی جا سکے۔ اس کا تصور، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے، انہیں مالی تحفظ فراہم کرنے، صنفی مساوات کو فروغ دینے اور خاندان میں خواتین کے فیصلہ کن کردار کو مضبوط کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہ اسکیم، ریاست کی ان تمام اہل شادی شدہ خواتین کو فوائد فراہم کرے گی، جن کی عمر یکم جنوری 2024 تک 21 سال سے زیادہ ہے۔ بیوہ، طلاق یافتہ اور بے سہارا خواتین بھی اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گی۔ اس اسکیم سے تقریباً 70 لاکھ خواتین مستفید ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-5868
(Release ID: 2012796)
Visitor Counter : 124
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam