وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 24 فروری کو، امداد باہمی سیکٹر کے لیے متعدد اہم اقدامات کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم 11 ریاستوں کے 11 پی اے سی ایس میں 'امداد باہمی سیکٹر میں دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے' کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم گوداموں اور دیگر زرعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ملک بھر میں مزید 500 پی اے سی ایس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
وزیر اعظم ملک بھر میں 18,000 پی اے سی ایس میں کمپیوٹرائزیشن کے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے
Posted On:
22 FEB 2024 4:42PM by PIB Delhi
ملک کے امداد باہمی کے سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے ایک بڑے اقدام میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 فروری 2024 کو صبح 10:30 بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں امداد باہمی سیکٹر کے لیے متعدد اہم اقدامات کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم 'امداد باہمی کے سیکٹر میں دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے' کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، جو 11 ریاستوں کی 11 پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) میں کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم اس اقدام کے تحت گوداموں اور دیگر زرعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ملک بھر میں مزید 500 پی اے سی ایس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس اقدام کا مقصد پی اے سی ایس کے گوداموں کو خوراک کے اناج کی سپلائی چین کے ساتھ مربوط کرنا، نبارڈ کے تعاون سے اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کی سربراہی میں ملک میں خوراک کی سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام کو مختلف موجودہ اسکیموں، جیسے ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف)، ایگریکلچر مارکیٹنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) وغیرہ کے اتصال کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے، تاکہ پروجیکٹ میں حصہ لینے والے پی اے سی ایس کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے سبسڈی اور سود میں رعایت کے فوائد حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
وزیر اعظم ملک بھر میں 18,000 پی اے سی ایس میں کمپیوٹرائزیشن کے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، جس کا مقصد، حکومت کے "سہکار سے سمریدھی" کے ویژن کے مطابق امداد باہمی کے سیکٹر کا احیاء کرنا اور چھوٹے اور محروم کسانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
اس یادگار پروجیکٹ کو 2500 کروڑ روپے سے زیادہ کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ منظوری دی گئی ہے۔ اس اقدام میں تمام فنکشنل پی اے سی ایس کو ایک متحد انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) پر مبنی قومی سافٹ ویئر پر منتقل کرنا شامل ہے، جو بغیر کسی رکاوٹ کے انضمام اور رابطے کو یقینی بناتا ہے۔ ان پی اے سی ایس ک ریاستی کوآپریٹو بینکوں اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینکوں کے ذریعے نبارڈ کے ساتھ مربوط کریں گے،جس کا مقصد پی اے سی ایس کے آپریشن کی کارکردگی اور حکمرانی کو بڑھانا ہے، تاکہ اس طرح کروڑوں چھوٹے اور محروم کسانوں کو فائدہ پہنچ سکے۔ نبارڈ نے اس پروجیکٹ کے لیے قومی سطح کا مشترکہ سافٹ ویئر تیار کیا ہے، جو ملک بھر میں پی اے سی ایس کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ای آر پی سافٹ ویئر پر 18,000 پی اے سی ایس کو شامل کیا جا چکا ہے، جو اس منصوبے کے نفاذ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-5253
(Release ID: 2008122)
Visitor Counter : 71
Read this release in:
Bengali-TR
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam