وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے معروف ریڈیائی شخصیت امین سیانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
Posted On:
21 FEB 2024 1:02PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے معروف ریڈیائی شخصیت امین سیانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ امین سیانی جی نے ہندوستانی نشریات میں انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اورانہوں نے اپنے کام کے ذریعے اپنے سامعین کے ساتھ ایک بہت ہی خاص رشتہ قائم کیا۔
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘جناب امین سیانی جی کی ہوا کے دوش پر سنہری آواز میں دلکشی اور گرمجوشی تھی جس نے انہیں نسل در نسل کےلوگوں میں محبوب بنادیا ۔ اپنے کام کے ذریعے، انہوں نے ہندوستانی نشریات میں انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کیا اور اپنے سامعین کے ساتھ ایک بہت ہی خاص رشتہ قائم کیا۔ ان کے انتقال سے دکھ ہوا۔ ان کے اہل خانہ،مداحوں اور تمام ریڈیو سے محبت کرنے والوں سے تعزیت۔ ان کی روح کے سکون کے لئے دعا کرتا ہوں۔’’
*************
ش ح۔ ج ق ۔م ش
(U- 5200)
(Release ID: 2007647)
Visitor Counter : 94
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam