وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے ورودھو نگر ضلع میں واقع پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے حادثے میں جانی اتلاف پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
انہوں نے وزیر اعظم قومی راحتى فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا
Posted On:
17 FEB 2024 7:20PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے ورودھو نگر ضلع میں واقع پٹاخہ بنانے والی ایک فیکٹری میں ہونے والے حادثے میں جانی اتلاف پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔
وزیر اعظم نے وزیر اعظم قومی راحتى فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ہر مرنے والے شخص کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50-50 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’نہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ورودھونگر ضلع میں پٹاخے بنانے والی ایک فیکٹری میں حادثے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اس مشکل گھڑی میرے دلی جذبات ان لوگوں کے عزیزوں اور لواحقین کے ساتھ ہیں جو افسوسناک طور پر اس حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ میں تمام زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔
وزیر اعظم قومی راحتى فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ہر مرنے والے شخص کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50-50 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی:’’PM@narendramodi‘‘
******
U.No:5081
ش ح۔م ع۔ س ا
(Release ID: 2006825)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam