وزارت خزانہ
16 ویں مالیاتی کمیشن نے نئی دہلی میں ڈاکٹر اروند پنگڑیا کی صدارت میں پہلی میٹنگ کی
Posted On:
14 FEB 2024 3:03PM by PIB Delhi
16 ویں مالیاتی کمیشن (XVI- ایف سی) نے اپنی پہلی میٹنگ ڈاکٹر اروند پنگڑیا کی صدارت میں جواہر ویاپار بھون، جن پتھ، نئی دہلی میں منعقد کی۔ چیئرمین اور ممبران کا خیرمقدم 16 ویں مالیاتی کمیشن کے سکریٹری، جناب رتوک رنجنم پانڈے اور مالیاتی کمیشن کے دیگر عہدیداروں نے کیا۔
16 ویں مالیاتی کمیشن نے صدر ہند کے حکم کے مطابق اور وزارت خزانہ کے ذریعہ مشتہر کردہ نوٹیفکیشن ایس او5533 (ای)، مورخہ 31 دسمبر 2023کے بموجب اپنے ٹرمز آف ریفرنس پر تبادلہ خیال کیا ۔
16 ویں مالیاتی کمیشن نے ریاستی حکومتوں، مقامی اداروں، حکومت ہند کی وزارتوں، اور ماہرین سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع پیمانے پر مشاورت کی ضرورت کو تسلیم کیا۔
16 ویں مالیاتی کمیشن نے تسلیم کیا کہ وہ تفصیلی تجزیاتی کام کرے گا اور اسے تمام مہارتوں کو مربوط کرنے کی ضرورت ہوگی جو وہ حاصل کر سکتی ہے، جس میں معروف تحقیقی تنظیمیں، معروف تھنک ٹینکس اور مالیاتی وفاقی تعلقات کے شعبے میں کام کرنے والی دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔
16 ویں مالیاتی کمیشن نے نئی دہلی میں جن پتھ پر جواہر ویاپار بھون میں اپنے دفتر کے قیام کو منظوری دی۔
16 ویں مالیاتی کمیشن اپنی سفارشات 31 اکتوبر 2025 تک دستیاب کرائے گی، جس میں 1 اپریل 2026 سے شروع ہونے والے 5 سال کے ایوارڈ کی مدت کا احاطہ کیا جائے گا۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.4950
(Release ID: 2005900)
Visitor Counter : 108