وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دبئی2024 میں حکومتوں کی  عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر جمہوریہ مڈغاسکر کے صدر سے ملاقات کی

Posted On: 14 FEB 2024 2:55PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دبئی میں حکومتوں کی عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر مڈغاسکر کے صدرعزت مآب جناب اینڈری راجویلینا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور قدیم جغرافیائی تعلقات کو تسلیم کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے ہند-مڈغاسکر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانےاور ویژن ساگر – سیکورٹی اور خطے میں سب کے لیےترقی کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحر ہند کے خطے میں ایک ساتھی ترقی پذیر ملک کے طور پر ہندوستان مڈغاسکر کے ترقیاتی سفر میں ایک پرعزم شراکت دار بنا رہے گا۔

************

 

 

ش ح۔ع ح۔ن ع

U. No.4849


(Release ID: 2005862) Visitor Counter : 95