وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے آئی آئی ٹی دہلی-ابوظہبی کیمپس کے طلبا کے پہلے بیچ کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 13 FEB 2024 7:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئی آئی ٹی دہلی – ابوظہبی کیمپس کے طلبا کے پہلے بیچ کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے نہ صرف ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوتا ہے بلکہ یہ دونوں ممالک کے نوجوانوں کو بھی ایک ساتھ لاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی کے کیمپس کے افتتاح کا تصور دونوں ممالک کی قیادت نے فروری 2022 میں کیا تھا۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی (آئی آئی ٹی-ڈی) اور ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج (اے ڈی ای کے) کے درمیان مشترکہ تعاون کے اس پروجیکٹ کا مقصد عالمی سطح پر طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے معیاری مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان اگلی نسل کی ٹیکنالوجی، تحقیق اور اختراع کے شعبوں میں شراکت داری کو بھی فروغ دے گا۔ پہلا تعلیمی پروگرام - توانائی کی منتقلی اور پائیداری میں ماسٹرز - اس جنوری میں شروع ہوا۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 4926



(Release ID: 2005711) Visitor Counter : 56