امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پہلی بار، اوپن نیٹ ورک ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) پر واجبی قیمتوں کی دوکانوں کو آن بورڈ کیا گیا


ہماچل پردیش کے اونا اور ہمیر پور اضلاع کی 11 فیئر پرائس شاپس  نےاو این ڈی سی پر سب سے پہلے کام کرنا شروع کیا؛  یہ دوکانیں مستقبل میں ریاست گیر اور ملک گیرسطح پر اپنانے کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کریں گی

یہ قدم ،فیئر پرائس شاپ ڈیلرز کے لیے آمدنی پیدا کرنے کا ایک اضافی ذریعہ ہے، جس سے استفادہ کنندگان کے اطمینان میں اضافہ ہوتا ہے: خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے کے سکریٹری

Posted On: 07 FEB 2024 10:53AM by PIB Delhi

ڈیجیٹل انڈیا کی طرف ایک قدم کے طور پرمحکمہ خوراک اور سرکاری نظام تقسیم، حکومت ہندکے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا نے اوپن نیٹ ورک ڈیجیٹل پر ہماچل پردیش کے اونا اور ہمیر پور اضلاع میں فیئر پرائس شاپس (ایف پی ایس) کو آن بورڈ کرنے کے لیے ایک پائلٹ لانچ کیا۔  پائلٹ کو 11 ایف پی ایس اور 5 ایف پی ایس اونا میں اور ہمیر پور اضلاع میں 6 ایف پی میں ورچوئل وسیلے سے لانچ کیا گیا تھا ۔ یہ پہلا موقع ہے جب او این ڈی سی پر فیئر پرائس شاپس آن بورڈ ہو رہی ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب چوپڑا نے کہا کہ یہ تاریخی اقدام، واجبی قیمت کی دکانوں کو تبدیل کرنے میں محکمہ کی مسلسل کوششوں میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کوشش کا مقصد ایف پی ایس ڈیلرز کے لیے آمدنی پیدا کرنے کے اضافی مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ استفادہ کنندگان کے اطمینان کو بڑھانا ہے۔

اس کے علاوہ ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام ایف پی ایس ڈیلرز کے لیے متعدد فوائد فراہم کرتا ہے جس میں ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس میں مرئیت، این ایف ایس اے سے فائدہ اٹھانے والوں کے علاوہ ایک بڑے کسٹمر بیس تک رسائی، اور بڑے خوردہ فروشوں اور ای کامرس پلیٹ فارمز کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔ مزید یہ کہ  استفادہ کنندگان، جنہیں آن لائن خریداری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ اپنی طرف سے آن لائن آرڈر کرنے کے لیے ایف پی ایس ڈیلر سے رجوع کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہماچل پردیش میں لاگو کیے جانے والے پائلٹ کی کامیابی مستقبل میں ریاست گیر اور ملک بھر میں اپنانے کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرے گی۔ انہوں نے اس پائلٹ پروگرام کی تعیناتی میں مائیکرو سیو کنسلٹنگ (ایم ایس سی) کے تعاون کی بھی تعریف کی۔

پروگرام کی شروعات کے بعد، اونا اور ہمیر پور اضلاع میں ایف پی ایس ڈیلرز کے لیے فزیکل موڈ میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں بتایا گیا کہ کس طرح پروڈکٹس، سروس آرڈرز، اور او این ڈی سی پر کمیشن کے ڈھانچے کو کیٹلاگ کیا جائے۔

جوائنٹ سکریٹری (پی ڈی) محترمہ انیتا کرن، ڈائریکٹر (پی ڈی)جناب روی شنکر، ایم ایس سی، پارٹنرجناب متل تھپلیال، اور جناب سرنش اگروال، او این ڈی سی بھی لانچ ایونٹ کے دوران موجود تھے۔

********

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-4553  


(Release ID: 2003392) Visitor Counter : 81