وزارت اطلاعات ونشریات

جناب سنجے جاجو نے وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری کا چارج سنبھالا

Posted On: 05 FEB 2024 4:42PM by PIB Delhi

جناب سنجے جاجو نے آج وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وہ تلنگانہ کیڈر سے 1992 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ چارج سنبھالنے پر، سبکدوش ہونے والے سکریٹری، جناب اپوروا چندرا اور وزارت کے دیگر عہدیداروں اور مختلف میڈیا اکائیوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ جناب اپوروا چندرا کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے سکریٹری کا چارج سونپا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H0K3.jpg

جناب جاجو اس سے قبل 2018 سے 2023 تک حکومت ہند کے ایڈیشنل سکریٹری اور اکتوبر 2014 سے مارچ 2018 تک نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے طور پرخدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے مئی 2011 سے اکتوبر 2014 تک حکومت آندھرا پردیش (الیکٹرانکس، آئی ٹی اور کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ) کے سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026DEL.jpg

*******

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno-4440



(Release ID: 2002913) Visitor Counter : 52