وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ہندی اور اوڈیا سنیما کے عظیم شاعر شری سادھو مہر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 03 FEB 2024 2:17PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندی اور اوڈیا سنیما کے عظیم شاعر شری سادھو مہر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’شری سادھو مہر جی کا انتقال فلموں کی دنیا اور ہمارے ثقافتی ورثے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ہندی اور اوڈیا سنیما دونوں میں ان کی اداکاری اور لگن مثالی تھی۔ میری ہمدردیاں ان کے اہل خانہ، ساتھیوں اور بہت سے مداحوں کے ساتھ ہیں جو اس ناقابل تلافی نقصان پر نوحہ کناں ہیں۔ ان کی یاد میں، ہم ان کے پیچھے چھوڑے گئے شاندار فن کارانہ ورثے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4379



(Release ID: 2002211) Visitor Counter : 46