امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مرکزی بجٹ کی ستائش کی ہے، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کرتا ہے
Posted On:
01 FEB 2024 6:04PM by PIB Delhi
امور داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مرکزی بجٹ کی ستائش کی،جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو حاصل کرنے کا روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔
ایکس پر یکے بعد دیگرے کئے گئے پوسٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ مرکزی بجٹ 2047 تک وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے روڈ میپ پیش کرتا ہے۔بجٹ تقریر امرت کال کے دوران ہر شعبے میں بھارت کو سب سے آگے رہنے والا ملک بنانے کے مودی حکومت کے10 سالہ سفر کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ انہی کارناموں کی بنیاد پر ہی وکست بھارت کی شاندار عمارت تعمیر ہو رہی ہے۔ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا اس بہترین سفر کے ذریعے قوم کی رہنمائی کرنے اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن جی کا بصیرت انگیز بجٹ تقریر کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جناب شاہ نے مزید کہا کہ مودی حکومت کا وکست بھارت بجٹ، جو کسانوں کے لیے وقف ہے، ملک کے کسانوں کی خوشحالی کے نئے مواقع لے کر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کے آتم نربھارت کے وژن سے متاثر ہو کر اس بجٹ نے ایک طرف تلہنوں کے معاملے میں آتم نربھارت کی حوصلہ افزائی کی ہے، وہیں دوسری طرف ڈیری سیکٹر کی ترقی اور نینو-ڈی اے پی کے استعمال پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت 11.8 کروڑ کسانوں کو مالی امداد اور فصل بیمہ کے ذریعے4 کروڑ کسانوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ذخیرہ اندوزی اور مؤثر سپلائی چین کے قیام کے حوالے سے بجٹ میں کیے گئے اہم فیصلوں سے ہمارے کسان مالی طور پر مضبوط اور خوشحال ہوں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ میں3 کروڑ لکھپتی دیدی بنانے کے ہدف کو آگے بڑھانے کے لیے مودی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت کا یہ بجٹ سیاحت کے شعبے کو نئی توانائی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تاریخی اور ثقافتی مقامات کی ترقی کے لیے ریاستوں کو مراعات اور طویل مدتی بلاسودی قرضے دیے جائیں گے، جس سے سیاحت کے شعبے کی معیشت مضبوط ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جناب شاہ نے لکشدیپ اور دیگر جزائر میں ہوائی رابطہ شروع کرنے اور انہیں مرکزی دھارے سے جوڑنے جیسے تاریخی فیصلوں کے لیےوزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ مرکزی عبوری بجٹ 2024 کےذریعے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی ہمارے ملک میں جاری تکنیکی انقلاب میں ایک مثالی تبدیلی کے مرحلے کا تعین کررہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے لیے ایک لاکھ کروڑ کے کارپس فنڈ کی فراہمی سے نہ صرف ہماری تحقیق اور ترقی کی صلاحیتوں کو فائدہ پہنچے گا، بلکہ اس سے معمولی پس منظرسے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کو ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے معاشرے میں بامعنی تبدیلی لانے کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی ترغیب ملے گی۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مرکزی بجٹ 2024 ایک دستاویز ہے، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے کردار کو ایک بہترین سیاستدان کے طور پر سامنے لاتا ہے، جو امداد باہمی پر مبنی وفاقیت کی اقدار کو تقویت دیتے ہوئے قوم کو عظمت کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ ریاستوں کو اگلی پانچ دہائیوں کے لیے کل75,000 کروڑ روپے کے بلاسودی قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ مرکز اور ریاستی تعلقات کو مضبوط بنانے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ یہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ عظیم بھارت میں کوئی خطہ پیچھے نہ رہے، جس کا مودی جی نے تصور کیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ جہاں مودی حکومت نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو عالمی معیار کا بنانے کے لیے بجٹ میں11.1 فیصد اضافہ کرکے 11.11 لاکھ کروڑ روپے کا ریکارڈ بنایاہے، وہیں اس نے پی ایم گتی شکتی کے تحت تین بڑی ریلوے راہداریوں کا بھی اعلان کیا ہے، تاکہ لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے اور لاگت کو کم کیا جا سکے۔ اس نے ہم وطنوں کے سامنے مستقبل کے ہندوستان کا نیا خاکہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج مودی جی کی قیادت میں ملک میں ہائی وے کی تعمیر کی رفتار تین گنا بڑھ گئی ہے اور ہوائی اڈوں کی تعداد بھی دوگنی سے زیادہ ہو گئی ہے۔ آج جدید وندے بھارت اور نمو بھارت ٹرینیں بھی نئے ہندوستان کا فخر بن چکی ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’سوریودیہ یوجنا‘وزیر اعظم کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔یہ یوجنا ایک کروڑ خاندانوں کو اپنے گھروں میں شمسی توانائی کے نظام کو نصب کرکے انہیں بجلی پیدا کرنے کے قابل بنائے گی۔ انہیں ماہانہ 300یونٹ مفت بجلی ملے گی اور اس سے انہیں سالانہ 15000 سے 18000 روپے کی بچت بھی ہوگی۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی جی نے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت اب تک 30 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بجٹ میں آشا اور آنگن واڑی کارکنوں اور معاونین(ہیلپروں) کو آیوشمان یوجنا سے جوڑنے کا ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے، جس سے یہ لوگ بھی مفت علاج کا فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ اس بجٹ میں9 سے 14 سال کی لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کو فروغ دینے کا بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انکم ٹیکس کی چھوٹ کو بڑھا دیا ہے، جو سال14-2013میں2.2 لاکھ روپے تھی اسے 10 سالوں میں بڑھا کر 7 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے انکم ٹیکس دہندگان کا حکومت پر اعتماد بھی بڑھا ہے اور ان کی تعداد میں2.4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ براہ راست ٹیکسوں کی وصولی میں بھی تین گنا اضافہ ہوا ہے۔
************
ش ح۔م م۔ن ع
U. No.4282
(Release ID: 2001607)
Visitor Counter : 106