وزارت خزانہ
‘ناری شکتی’ نے مرکزی مقام حاصل کیا ؛ مرکزی وزیر خزانہ نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ کاری کا اعلان کیا
حکومت زچہ اور بچہ کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے مختلف اسکیموں میں تال میل پیدا کرے گی
نیا ڈیزائن کردہ یو – وِن پلیٹ فارم ڈیجیٹل انڈیا پہل کو مزید مستحکم کرے گا
Posted On:
01 FEB 2024 12:44PM by PIB Delhi
2047 ء تک وکست بھارت کے حصول اور ناری شکتی کو تیزی فراہم کرنے پر مخصوص توجہ پر زور دیتے ہوئے ، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں 25-2024 ء کا عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے ، سروائیکل کینسر سے روک تھام کے لیے ٹیکہ کاری اور زچہ اور بچہ کی دیکھ بھال کے لیے مختلف اسکیموں میں تال میل پیدا کرنے کی تجویز پیش کی ۔
سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ کاری پروگرام 9 سے 14 سال کی عمر کی لڑکیوں کے لیے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اہل زمروں میں ، اس ٹیکہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کے لیے مختلف پروگراموں میں تال میل لانے کے لیے ، مرکزی وزیر خزانہ نے تجویز پیش کی کہ ایک جامع پروگرام مرتب کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘ سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 ’ کے تحت اپ گریڈ کیے جانے والے آنگن واڑی مراکز میں تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے غذائیت کی فراہمی، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور نشوونما میں بہتری آئے گی۔
حکومت کی ڈیجیٹل انڈیا پہل کو آگے بڑھانے کے لیے، محترمہ نرملا سیتا رمن نے تجویز پیش کی کہ نئے ڈیزائن کردہ یو – وِن پلیٹ فارم کو پورے ملک میں تیزی سے شروع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پلیٹ فارم کا استعمال حفاظتی ٹیکوں کے بندوبست اور مشن اندر دھنش کے تحت کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے کیا جائے گا۔
*********
(ش ح۔ و ا ۔ ع ا)
U.No. 4240
(Release ID: 2001460)
Visitor Counter : 130