وزارت خزانہ

مرکز وزیر خزانہ نے مزید میڈیکل کالجوں کے قیام کا اعلان کیا


نئے میڈیکل کالج، مختلف محکموں کے تحت موجودہ اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو استعمال کریں گے

اسپتال کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لینے اور میڈیکل کالجوں کی سفارش کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی

آشا کارکنوں، آنگن واڑی کارکنوں اور ہیلپروں کے لیےہیلتھ کوَر

Posted On: 01 FEB 2024 12:44PM by PIB Delhi

یووا شکتی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور2047 تک وکست بھارت کے ہدف کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے،خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتارامن نے مزید میڈیکل کالجوں کے قیام کی تجویز پیش کی، جب انہوں نے آج پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ 25-2024 پیش کیا۔

نئے میڈیکل کالج مختلف شعبہ جات کے تحت اسپتال کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کو بروئے کار لاتے ہوئے قائم کیے جائیں گے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو مسائل کی جانچ کرے گی اور متعلقہ سفارشات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف نوجوانوں کو ڈاکٹر بننے کا موقع ملے گا، بلکہ لوگوں کے لیےصحت دیکھ بھال خدمات بھی بہتر ہوں گی۔

محترمہ نرملا سیتا رمن نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ آشا کارکنوں، آنگن واڑی  کارکنوں اور ہیلپروں کو بھی آیوشمان بھارت اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

************

 

ش ح۔م م۔ن ع

U. No.4242



(Release ID: 2001380) Visitor Counter : 57