وزارت خزانہ

حکومت، امرت پیڑھی- یووا- کو بااختیار بنانے کے تئیں پرعزم ہے: مرکزی وزیر خزانہ


قومی تعلیمی پالیسی 2020 ،تبدیلی کی اصلاحات کا آغاز : محترمہ نرملا سیتارمن

پی ایم شری اسکول ،معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں اور جامع اور بہترین افراد کی پرورش کر رہے ہیں:  محترمہ نرملا سیتارمن

پی ایم وشوکرما یوجنا، 18تجارتی پیشوں میں مصروف کاریگروں اور دستکاروں کو شروع سے آخیر تک مدد فراہم کرتی ہے:  نرملا سیتارمن

Posted On: 01 FEB 2024 12:39PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارامن نے آج پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ 25-2024 پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امرت پیڑھی- یووا-  کو بااختیار بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔

وزیر موصوفہ نے زور دیا کہ ہماری خوشحالی کا انحصار، نوجوانوں کو مناسب طریقے سے لیس کرنے اور انہیں بااختیار بنانے پر ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 ،تبدیلی کی اصلاحات کا آغاز کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم اسکول فار رائزنگ انڈیا (پی ایم شری) ، معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں اور  جامع اور باصلاحیت  لوگوں کی پرورش کر رہے ہیں۔

اسکل انڈیا مشن کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے، محترمہ  سیتا رمن نے بتایا کہ مشن کے تحت 1.4 کروڑ نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے، 54 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند اور دوبارہ ہنر مند بنایا گیا ہے نیز 3000 نئے آئی ٹی آئی قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں شروع کی گئی پی ایم وشوکرما یوجنا، 18 تجارتی پیشوں  میں مصروف کاریگروں اور دستکاروں کو  شروع سے آخیرتک مدد فراہم کرتی ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے نئے اداروں کی ایک بڑی تعداد قائم کی گئی ہے، جن میں 7 آئی آئی ٹیز، 16 آئی آئی آئی ٹیز، 7 آئی آئی ایمس، 15 اے آئی آئی ایم ایس اور 390 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اع  - ق ر)

U-4254



(Release ID: 2001277) Visitor Counter : 52