وزارت خزانہ

ہندوستان – وسطی ایشیا- یورپ  اقتصادی  راہداری، ہندوستان  اور دیگر ممالک کے لیے ایک جامع  اور اقتصادی گیم  چینجر ہے


سن 2014-23 کے دوران براہ راست سرمایہ کاری کی آمد 596 ارب امریکی ڈالر  رہی:

سال 14-2005  کے دوران سرمایہ کاری کی آمد کے مقابلے  دو گنا

‘اوّل ترقی یافتہ  ہندوستان’ کے جذبے سے باہمی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر بات چیت جا ری

Posted On: 01 FEB 2024 12:44PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور، محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ حال ہی میں اعلان کردہ ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری،  ہندوستان اور دوسرے ملکوں کے لئے ایک جامع  اور اقتصادی گیم چینجر ہے۔ آج پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ 25-2024  پیش کرتے ہوئے، وزیر موصوفہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوریڈور ‘‘آنے والے سینکڑوں سالوں تک عالمی تجارت کی بنیاد بنے گا اور تاریخ یاد رکھے گی کہ اس راہداری کی شروعات ہندوستانی سرزمین پر ہوئی تھی۔ ’’

عالمی تناظر پر روشنی ڈالتے ہوئےمحترمہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی طور پر عالمی معاملات، جنگوں اور تنازعات کے ساتھ پیچیدہ اور چیلنجنگ ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح  کیا کہ عالمگیریت کی دوبارہ تعریف، ترتیب نو اور دوستانہ ترتیب نو، سپلائی چین میں خلل اور تقسیم  اور اہم معدنیات اور ٹیکنالوجیوں کے مقابلے کے ساتھ رقم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ - 19 کی وبا کے بعد ایک نیا عالمی نظام ابھر رہا ہے۔

وزیرموصوفہ  نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کے لئے بہت مشکل وقت میں جی 20 کی صدارت سنبھالی تھی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عالمی معیشت کو  بلند افراط زر، بلند شرح سود، کم شرح نمو، بہت زیادہ عوامی قرض، کم تجارتی نمو، اور موسمیاتی چیلنجوں  کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وباء  نے دنیا کے لیے خوراک، کھاد، ایندھن اور مالی  بحران پیدا کر دیا ہے، جب کہ ہندوستان کامیابی کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ملک نے آگے بڑھنے کا راستہ دکھایا اور ان عالمی مسائل کے حل پر اتفاق رائے پیدا کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016WAM.jpg

سرمایہ کاری کو فروغ دینا

وزیرموصوفہ نے کہا کہ 23-2014کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی آمد 596ارب  امریکی ڈالر  مالیت کی تھی، جو ایک سنہری دور کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ 14-2005  کے دوران  سرمایہ کاری کی آمد کے مقابلےدو گنا زیادہ ہے۔

عبوری بجٹ 25-2024  پیش کرتے ہوئے، وزیر موصوفہ نے مزید کہا، " غیر ملکی سرمایہ کاری کی مسلسل حوصلہ افزائی کے لیے، ہم اپنے غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ'اول  ترقی یافتہ ہندوستان' کے جذبے سے، دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدوں پر بات چیت کر رہے ہیں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اع - ق ر)

U-4229



(Release ID: 2001254) Visitor Counter : 57