کابینہ
کابینہ نے پی ڈی ایس کے تحت انتودیہ انا یوجنا کنبوں کے لیے چینی سبسڈی اسکیم کو منظوری دی
Posted On:
01 FEB 2024 11:34AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے پبلک ڈسٹری بیوشن اسکیم (پی ڈی ایس) کے ذریعے تقسیم کیے جانے والے انتودیہ انا یوجنا (اے اے وائی) کنبوں کے لیے چینی سبسڈی کی اسکیم کو مزید دو سال یعنی 31 مارچ 2026 تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
ملک کے شہریوں کی فلاح و بہبود اور ملک کے غریب ترین لوگوں کی تھالی کی مٹھاس کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے غیر متزلزل عزم کے ایک اور اشارہ کے طور پر ، یہ اسکیم غریب ترین لوگوں تک چینی کی رسائی کو آسان بناتی ہے اور ان کی غذا میں توانائی شامل کرتی ہے تاکہ ان کی صحت میں بہتری آئے۔ اس اسکیم کے تحت مرکزی حکومت، شریک ریاستوں کے انتودیہ انا یوجنا کنبوں کو 18.50 روپے فی کلو گرام چینی کی سبسڈی دیتی ہے۔ اس منظوری سے 15 ویں مالیاتی کمیشن (2020-21 سے 2025-26) کی مدت کے دوران 1850 کروڑ روپے سے زیادہ کا فائدہ ملنے کی توقع ہے۔ امید ہے کہ اس اسکیم سے ملک کے تقریبا 1.89 کروڑ انتودیہ انا یوجنا کنبوں کو فائدہ ہوگا۔
بھارت سرکار پہلے ہی پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم-جی کے اے وائی) کے تحت مفت راشن دے رہی ہے۔ سستے اور مناسب نرخوں پر ’بھارت آٹا‘، ’بھارت دال‘ اور ٹماٹر اور پیاز کی فروخت پی ایم-جی کے اے وائی کے علاوہ بھی شہریوں کی پلیٹ میں مناسب خوراک کو یقینی بنانے کے اقدامات ہیں۔ اب تک تقریبا 3 لاکھ ٹن بھارت دال (چنا دال) اور تقریبا 2.4 لاکھ ٹن بھارت آٹا فروخت کیا جا چکا ہے، جس سے عام صارفین کو فائدہ ہو رہا ہے۔ اس طرح سبسڈی والی دال، آٹا اور چینی کی دستیابی نے بھارت کے ایک عام شہری کے لیے کھانے کی تکمیل کی ہے جس نے ’سب کے لیے خوراک، سب کے لیے غذائیت‘ کی مودی کی گارنٹی کو پورا کیا ہے۔
اس منظوری کے ساتھ ہی حکومت پی ڈی ایس کے ذریعے انتودیہ انا یوجنا کنبوں کو چینی کی تقسیم کے لیے حصہ لینے والی ریاستوں کو ایک کلو گرام فی کنبہ ماہانہ کی شرح سے سبسڈی دیتی رہے گی۔ ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ چینی کی خریداری اور تقسیم کاری کا کام انجام دیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 4225
(Release ID: 2001247)
Visitor Counter : 97
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Manipuri
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam