پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کے وزیر 30 جنوری کو پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کریں گے
پارلیمنٹ کا اجلاس 31 جنوری سے 9 فروری 2024 تک جاری رہے گا
Posted On:
29 JAN 2024 2:53PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی پارلیمنٹ اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کریں گے۔ کل جماعتی میٹنگ کا اہتمام آئندہ روز یعنی 30 جنوری 2024 کو نئی دہلی میں پارلیمنٹ لائبریری کی عمارت میں صبح 11:30 بجے کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز 31 جنوری 2024 کو صدرجمہوریہ کے خطاب کے ساتھ ہوگا اور سرکاری کاموں کی ضروریات کے پیش نظر ، یہ سیشن 9 فروری 2024 کو اختتام پذیر ہوسکتا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن یکم فروری 2024 کو عبوری مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4122
(Release ID: 2000345)
Visitor Counter : 85