وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے دیویا کمارکے گائے بھکتی بھجن ’’ہر گھر مندر ہر گھر اُتسو‘‘ کو شئیر کیا

Posted On: 13 JAN 2024 11:12AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دیویا کمار کے گائے ہوئے  بھکتی بھجن، ’’ہر گھر مندر ہر گھر اُتسو‘‘ کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے،  جس کی موسیقی  سدھارتھ امت بھاوسر نے ترتیب دی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ صدیوں کے انتظار کے بعد ایودھیا دھا م میں، مبارک لمحہ بہت نزدیک ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ اس مبارک موقع پر، بھگوان رام کے  جے جے رام کے نعرے شمال سے جنوب تک اور مشرق سے مغرب تک ہر جگہ گونج رہے ہیں۔

عقیدت سے بھرے اس گیت کو شئیر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  اس پیش کش کے ذریعے  آپ کو اعتقاد اور عقیدت کے  ماحول  کا تجربہ ہوگا۔

وزیراعظم نے اپنی سوشل میڈیا   ایکس پوسٹ  میں کہا ہے   :

’’صدیوں کے انتظار کے بعد ایودھیا دھام میں مبارک گھڑی نزدیک ہے۔ اس مبارک موقع پر  شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ، ہر طرف پربھو  شری رام کے جے جے کار کے نعرہ کی گونج ہے۔ اعتقاد اور عقیدت کے اسی ماحول کا تجربہ آپ کو اس پیش کے ذریعے ہوگا۔

   # Shri RamBhajan‘‘

सदियों के इंतजार के बाद अयोध्या धाम में सुमंगल की घड़ी नजदीक है। इस पुण्य अवसर को लेकर उत्तर से दक्षिण और पूरब से पश्चिम तक, हर ओर प्रभु श्री राम का जयकारा गूंज रहा है। आस्था और भक्ति के इसी वातावरण का अनुभव आपको इस प्रस्तुति से होगा। #ShriRamBhajan”

*********

س ح، ن ر  

U. No. 3565



(Release ID: 1995803) Visitor Counter : 68