وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن کے 55ویں کانووکیشن میں 700 سے زائد طلباء نے پی جی ڈپلومہ حاصل کیا


ڈیپ فیکس، جعلی خبریں اور غلط معلومات پوری دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔ اس کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے: سابق صدر رام ناتھ کووند نے آئی آئی ایم سی کے فارغ التحصیل طلباء کو نصیحت کی

"زیادہ ٹی آر پی  حاصل کرنے کے لیے سنسنی خیز خبروں کے رجحان سے دور رہیں؛ صحافت کی اقدار کو محفوظ رکھیں”: جناب رام ناتھ کووند

Posted On: 10 JAN 2024 3:25PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کے 55ویں کانووکیشن کی تقریب آج 10 جنوری 2024 کو بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد ہوئی، جس میں بھارت کے سابق صدر، جناب رام ناتھ کووند، مہمان خصوصی کے طور پر اس موقع پر موجود تھے۔ آئی آئی ایم سی دہلی، آئی آئی ایم سی ڈھینکنال، آئی آئی ایم سی ایزول، آئی آئی ایم سی امراوتی، آئی آئی ایم سی کوٹائم اور آئی آئی ایم سی جموں کے 700 سے زائد طلباء، جو 2021-22 اور 2022-23 کے بیچوں سے تعلق رکھتے ہیں، نے کانووکیشن کی تقریب میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما حاصل کیا۔ طلباء نے ہندی صحافت، انگریزی صحافت، اوڈیا صحافت، مراٹھی صحافت، ملیالم صحافت، اردو صحافت، اشتہارات اور تعلقات عامہ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن صحافت، اور ڈیجیٹل میڈیا میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما حاصل کیا۔

اس کے علاوہ دونوں بیچوں سے تعلق رکھنے والے 65 طلباء کو بھی مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PH1Y.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WGS8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PS6I.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004J0ZX.jpg

 

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کے 55 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے، سابق صدر جمہوریہ ہند  جناب رام ناتھ کووند نے فارغ التحصیل طلباء سے کہا کہ آئی آئی ایم سی جیسے اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والے صحافیوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہم جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔  انہوں نے کہا کہ آج کوئی بھی ڈیجیٹل ذرائع کو جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے اور یہ کہ 'ڈیپ فیکس'، فیک نیوز اور غلط معلومات پوری دنیا کے لیے ایک اہم چیلنج ہیں۔ انہوں نے صحافت اور میڈیا کے شعبے میں داخل ہونے والے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کو ان چیلنجوں کے درمیان درست معلومات ملیں اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے غلط استعمال سے نمٹنے کے لیے مناسب طریقے سے تیار رہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GRRV.jpg

 

سابق صدر نے فارغ  ہونے والے طلباء  سے  اپیل کی کہ وہ زیادہ ٹی آر پی حاصل کرنے کے لیے سنسنی خیز خبروں کے رجحان سے دور رہیں۔ انہوں نے اس طرح کے شارٹ کٹ استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا اور سب پر زور دیا کہ وہ صحافت کی اقدار کو محفوظ رکھیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی طاقت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، اور انہیں اس طاقت کو سمجھداری سے استعمال کرنا چاہیے۔

جناب کووند نے تعلیم اور ماس کمیونیکیشن میں تربیت کے میدان میں آئی آئی ایم سی کی 'سینٹر آف ایکسیلنس' کی پہچان کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ہندوستانی صحافت میں آئی آئی ایم سی کے سابق طلباء کی اہم شراکت  کی نشاندہی کی اور طلباء کو صحافت میں کیریئر کے لئے تیار کرنے کے لئے ادارے کے عزم کی ستائش کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006VMBA.jpg

 

چیئرپرسن، آئی آئی ایم سی جناب آر جگناّتھن؛ ڈائریکٹر جنرل، آئی آئی ایم سی، ڈاکٹر انوپما بھٹناگر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، آئی آئی ایم سی، ڈاکٹر نمیش رستگی بھی اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی اور عملہ کے ساتھ موجود تھے۔

ڈائرکٹر جنرل، آئی آئی ایم سی، ڈاکٹر انوپما بھٹناگر نے ہر طالب علم کو ان کی مجموعی ترقی کے لیے ضروری جامع ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے آئی آئی ایم سی کے عزم کا اظہار کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007AL2X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008GGB8.jpg

پچپن ویں کانووکیشن کی تقریب یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 3457)


(Release ID: 1994848) Visitor Counter : 93