نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وزیر اعظم 12 جنوری کو مہاراشٹر کے شہر ناسک میں 27ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے
مہم میں 88000 سے زیادہ رضاکار حصہ لیں گے
رضاکار سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات کی تشہیر کریں گے
Posted On:
10 JAN 2024 3:28PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جنوری کو مہاراشٹر کے شہر ناسک میں 27ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے اورملک کے نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔
اس سال نوجوانوں کا قومی دن منایا جائے گا۔ جسے ملک بھر کے سبھی ضلعوں میں نوجوانوں کے امورکے محکمے کی فیلڈ میں کام کرنے والی سبھی تنظیمیں، حکومت کے بہت سے محکموں کے اشتراک سے منائیں گی۔’مائی بھارت‘ کے رضاکار ،این ایس ایس یونٹس، این وائی کے ایس اور بہت سے تعلیمی اداروں کی معاونت کے ساتھ، پورے ملک میں ہندوستان کے لیے رضاکارانہ طور پر سرگرمیاں انجام دینے کے لیے اپنی توانائیوں کو مربوط کریں گے۔ یوتھ کلب بھی قومی دن منانے کی غرض سے اپنی متحرک توانائی کو بروئے کار لائیں گے تاکہ ایک حقیقی مبنی برشمولیت اور جامع ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔اس مہم میں 88 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لیں گے۔
ان تقریبات کے لیے رضاکاروں کا مائی بھارت ڈیجیٹل پلیٹ فارم (https://mybharat.gov.in) پر اندراج کیا گیا ہے۔ 12 جنوری کو ملک کے بڑے شہروں اور 750 اضلاع کے ہیڈکوارٹرز میں روڈ سیفٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے سے متعلق پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ تربیت یافتہ روڈ سیفٹی رضاکاروں کو مرکزی/ریاستی وزراء، مقامی ممبران پارلیمنٹ یا ارکان اسمبلی- ایم ایل ایز جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے، جو کہ ایک سرگرم مہم کے ذریعے آنے والے کل کو محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کریں گے۔ ان رضاکاروں کو ٹریفک کے بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر ٹریفک کو سنبھالنے میں مدد کے لیے تعینات کیا جائے گا اور سڑک کی حفاظت سے متعلق آگاہی کی سرگرمیاں بھی انجام دی جائیں گی۔
یہ رضاکار، بچوں کو کہانی سنانے کی نشستوں میں شرکت کے لیے آنگن واڑی مراکز کا بھی دورہ کریں گے اور سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔
مورخہ 12 جنوری 2024 کو سوامی وویکانند کا یوم پیدائش ہے، اور اسے نوجوانوں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ نوجوانوں کے امور کا محکمہ، ملک کی نوجوان آبادی کے ہر پہلو کو سرگرم کرنے، شامل کرنے اور انھیں بااختیار بنانے کی غرض سے ایک منفرد اور وسیع نقطہ نظر کے ساتھ، نوجوانوں کا قومی دن منانےکی تیاری کر رہا ہے۔
سوامی وویکانند کو گلہائے عقیدت نذر کرنے کے ساتھ، ملک کے سبھی 763 اضلاع میں، نوجوانوں کے قومی دن 2024 کے بارے میں ایک ضلع سطح کا ایک بڑا پروگرام شروع ہوگا۔
پروگرام کے اختتام پر، یووا اتسو کے فاتحین کے ساتھ ساتھ میزبان اداروں کی ٹیموں/ افراد کی شرکت کے ساتھ ضلع کے متنوع ثقافتی ورثے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے والا ایک ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔
ساجھے دار وزارتیں اور ان کے ضلعی سطح کے دفاتر 12 جنوری 2024 کو اس مقام پر میگا پروگرام کے ساتھ مختلف نمائشوں/ سرگرمیوں/ اندراج/ آگاہی مہم سے متعلق اسٹال لگائیں گے جس میں ٹریفک کے بارے میں بیداری، غذائیت اور خوراک، کے وی آئی سی اسٹارٹ اپس کی مصنوعات، پی ایم ای جی پی سے مستفید ہونے والے افراد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مندرجہ بالا تمام تقریبات کو ضلعے کی سطح پر ڈیجیٹل مائی بھارت پلیٹ فارم پر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کی رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس طرح کی تقریب کا انعقاد اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر ضلع کے منفرد کردار اور نوجوانوں کی خواہشات کی بیرونی سرگرمیوں میں عکاسی کی جاسکے۔
ہندوستان بھر کے نوجوان اپنے قریب ترین ہونے والی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر کر سکتے ہیں۔ وہ مائی بھارت پلیٹ فارم پر اپنی شرکت کی تصاویر اور میڈیا بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
*****
U.No.3456
(ش ح ۔ ع م - ر ا)
(Release ID: 1994842)
Visitor Counter : 79