وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے نیشنل اسپورٹس اینڈ ایڈونچر ایوارڈس 2023 کے فاتحین کو مبارکباد دی
Posted On:
09 JAN 2024 7:14PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل اسپورٹس اینڈ ایڈونچر ایوارڈس 2023 کے فاتحین کو مبارکباد دی ہے۔ کھلاڑیوں کی غیر معمولی حصولیابیوں اور غیر متزلزل عہدبندگی کا اعتراف کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اپنے متعلقہ میدانوں میں بہترین کارکردگی پیش کی ہے بلکہ مطلع عالم پر بھارتی پرچم کو بھی بلند کیا ہے۔
راشٹرپتی بھون میں منعقدہ نیشنل اسپورٹس اینڈ ایڈونچر ایوارڈس 2023 تقریب کے بارے میں صدرجمہوریہ ہند کی ایکس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا؛
’’نیشنل اسپورٹس اینڈ ایڈونچر ایوارڈس 2023 کے شاندار فاتحین کو مبارکباد۔ ان کی شاندار حصولیابیاں اور ان کی غیر متزلزل عہد بندگی ہمارے ملک کے لیے باعث ترغیب ہے۔ انہوں نے نہ صرف اپنے متعلقہ میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ انہوں نے مطلع عالم پر بھارت کے پرچم کو بھی بلند کیا ہے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3430
(Release ID: 1994644)
Visitor Counter : 83
Read this release in:
Odia
,
Kannada
,
Malayalam
,
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu