وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے 10ویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے موقع پر جمہوریہ موزمبیق کے صدر سے ملاقات کی
Posted On:
09 JAN 2024 2:03PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9 جنوری 2024 کو گاندھی نگر میں جمہوریہ موزمبیق کے صدر فلپ جیسنٹو نیوسی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم مودی نے موزمبیق کی ترقی کی ترجیحات کی حمایت کے تئیں اپنے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع، انسداد دہشت گردی، توانائی، صحت، تجارت اور سرمایہ کاری، زراعت، پانی کی حفاظت، کان کنی، صلاحیت سازی اور سمندری تعاون کے شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے طریقوں پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک ہوائی رابطوں کو بڑھانے کے لیے کام کر سکتے ہیں تاکہ کاروبار، ثقافت اور عوام سے عوام کے تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔
صدر نیوسی نے جی-20 میں افریقی یونین(اے یو)کو شامل کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت کثیرجہتی فورموں پر تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے جنوری اور نومبر 2023 میں وائس آف دی گلوبل ساؤتھ سمٹ میں صدر نیوسی کی شرکت کو سراہا۔
صدر نیوسی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ سمندری سلامتی کے شعبے میں حمایت کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے سیاسی روابط کی رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
*****
U.No.3417
(ش ح –م م - ر ا)
(Release ID: 1994500)
Visitor Counter : 103
Read this release in:
Marathi
,
Tamil
,
Kannada
,
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Malayalam