کابینہ

کابینہ نے ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان پرسار بھارتی اور ریڈیو ٹیلی ویژن ملائیشیا (آر ٹی ایم) کے درمیان نشریات میں تعاون کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دی

Posted On: 27 DEC 2023 3:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کو 07 نومبر 2023 کو دستخط کیے گئے مفاہمت نامہ/معاہدے سے آگاہ کیا گیا جس میں نشریات، خبروں کے تبادلے اور آڈیو وژول پروگراموں کے شعبے میں تعاون کو مضبوط کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے ساتھ ہندوستان کے دوستانہ تعلقات کو نمایاں طور پر بڑھانا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف ممالک کے ساتھ پرسار بھارتی کے دستخط شدہ مفاہمت ناموں کی کل تعداد 46 ہو گئی ہے۔

پرسار بھارتی ملک کی تعمیر میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اور ملک کے اندر اور بیرون ملک سبھی کو بامعنی اور درست مواد فراہم کرنے پر مسلسل توجہ مرکوز کرتی ہے۔ یہ مفاہمت نامے دوسرے ممالک میں مواد کی تقسیم، بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے اور نئی ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے نئی حکمت عملیوں کی تلاش میں اہم ثابت ہوں گے۔ مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے سے پیدا ہونے والا بڑا فائدہ ثقافت، تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی، کھیل، خبروں اور دیگر شعبوں میں مفت/غیر مفت بنیادوں پر پروگراموں کا تبادلہ ہے۔

ہندوستان کے پبلک سروس براڈکاسٹر، پرسار بھارتی نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے میدان میں عوامی نشریات میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے، ملائیشیا کے پبلک سروس براڈکاسٹر، ریڈیو ٹیلی ویژن ملائیشیا کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

************

ش ح۔ ج ق     ۔ م  ص

 (U: 3016 )



(Release ID: 1990786) Visitor Counter : 72