وزیراعظم کا دفتر
متسیہ سمپدا کے ذریعے اپنی آمدنی کودوگنا کرنے والے ہری دوار کے کسان نے وزیر اعظم کو متاثر کیا
Posted On:
27 DEC 2023 2:19PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔
ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی اور مقامی سطح کے نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے ہریدوار سے استفادہ کنندہ گرودیو سنگھ جی کا’ہر ہر گنگا‘ کے ساتھ استقبال کیا اور موجودہ اجتماع کے ذریعہ 'ہر ہر گنگے' کی گونج میں ان کا استقبال کیا۔ جناب سنگھ ایک کسان ہیں اور ماہی گیری سے بھی وابستہ ہیں۔
انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ انہوں نے کس طرح متسیہ سمپدا یوجنا کے فوائد حاصل کیے جس کی وجہ سے ان کی آمدنی دوگنا ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ اپنی ایک ایکڑ زمین سے 60 ہزار روپے کماتے تھے ، مگراب وہ ماہی گیری سے اسی زمین سے ڈیڑھ لاکھ روپے پیدا کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے سرکاری اسکیموں کا مطالعہ کرتے ہوئے اختراع کے لیے ان کی تعریف کی۔
وزرائے اعظم نے مویشیوں، ماہی پروری، شہد کی پیداوار کے ذریعے زراعت کی آمدنی میں اضافے کی افادیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سبز سفید انقلاب کے ساتھ شیریں انقلاب اور نیلگوں انقلاب کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
************
ش ح۔ ج ق ۔ م ص
(U: 3011 )
(Release ID: 1990779)
Visitor Counter : 79
Read this release in:
Odia
,
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada