صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وکست بھارت سنکلپ یاترا


ایک اہم سنگ میل میں جس کا مقصد معیاری صحت کی دیکھ بھال کو سب کے لیے قابل رسائی بنانا ہے، جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت 1 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں

کل لوگوں کی آمد 79,487 سے زیادہ وکست بھارت ہیلتھ کیمپوں میں 1,31,66,365 سے تجاوز کر گئی

اننچاس (49)  لاکھ سے زیادہ لوگوں کی ٹی بی کی اسکریننگ کی گئی اور 3.4 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کے لیے ریفر کیا گیا

پانچ  لاکھ سے زیادہ لوگوں کی سکل سیل بیماری کی جانچ کی گئی اور 21,000 سے زیادہ کو صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کے لیے ریفر کیا گیا

Posted On: 22 DEC 2023 12:52PM by PIB Delhi

ملک کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایک اہم سنگ میل میں، ہندوستان نے ایک قابل ستائش نشان راہ  حاصل کیا ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے دوران 1,02,23,619 آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں۔

جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت، اب تک 3,462 گرام پنچایتوں اور شہری مقامی اداروں میں منعقد کئے گئے 79,487 ہیلتھ کیمپوں میں مجموعی طور پرلوگوں کی آمد 1,31,66,365 تک پہنچ گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027AEB.png

ہیلتھ کیمپوں میں درج ذیل سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں:

آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی): وکست بھارت سنکلپ یاترا کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کی اہم  اسکیم کے تحت، آیوشمان ایپ کا استعمال کرتے ہوئے آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں اور مستفیدین کو حقیقی کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ اب تک 23,83,473 سے زیادہ حقیقی  کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

کل منعقدہ ہیلتھ کیمپوں میں کل 6,34,168 آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں۔

تپِ دق (ٹی بی): ٹی بی کے مریضوں کی اسکریننگ علامات کی اسکریننگ، تھوک کی جانچ، اور جہاں بھی دستیاب ہو این اے اے ٹی مشینوں  کے استعمال کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ٹی بی کے مشتبہ کیس کو اعلیٰ سہولیات میں بھیج دیا جاتا ہے۔ 36 ویں دن کے اختتام تک 49,17,356 سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے جن میں سے 3,41,499 سے زیادہ  لوگوں کو صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کے لیے بھیجا گیا ہے۔

پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان (پی ایم ٹی بی ایم اے) کے تحت، نِکشے متروں سے مدد حاصل کرنے کے لیے ٹی بی سے متاثرہ مریضوں کی رضامندی لی جا رہی ہے۔ نکشے متر بننے کے خواہشمند حاضرین کو موقع پر ہی رجسٹریشن بھی فراہم کی جارہی ہے۔ پی ایم ٹی بی ایم اے کے تحت 1,17,734 سے زیادہ مریضوں نے رضامندی دی ہے اور 39,819 سے زیادہ نئے نکشے متر رجسٹر کیے گئے ہیں۔

نکشے پوشن یوجنا (این پی وائی) کے تحت، ٹی بی کے مریضوں کو براہ راست فائدہ کی منتقلی کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے زیر التواء مستفیدین کے بینک کھاتوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں اور کھاتوں کو آدھار  سےجوڑا جارہا ہے۔ ایسے 30,093 مستفیدین کی تفصیلات جمع کی گئی ہیں۔

سکل سیل کی بیماری: غالب قبائلی آبادی والے علاقوں میں، اہل آبادی (40 سال تک کی عمر تک) کی اسکریننگ ایس سی ڈی کے لیے پوائنٹ آف کیئر (پی او سی) ٹیسٹ کے ذریعے یا حل پذیری کے ذریعے سکل سیل کی بیماری (ایس سی ڈی) کا پتہ لگانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے والے کیسز کو علاج کے لیے اعلیٰ مراکز کو بھیجا جا رہا ہے۔ اب تک 5,08,701 سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جن میں سے 21,793 مثبت پائے گئے اور انہیں صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات میں بھیج دیا گیا۔

غیر متعدی امراض (این سی ڈیز): ہائی پر ٹینشن  اور ذیابیطس کے لیے اہل آبادی (30 سال یا اس سے زیادہ) کی اسکریننگ کی جا رہی ہے اور مثبت ہونے کے شبہ والے کیسز کو اعلیٰ مراکز میں بھیجا جا رہا ہے۔ ہائی پرٹینشن  اور ذیابیطس کے لیے تقریباً 10,297,809 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ 4,82,667 سے زیادہ افراد کو ہائی پر ٹینشن  کے مثبت ہونے کا شبہ تھا اور 3,45,898 سے زیادہ لوگوں کو ذیابیطس کا شبہ تھا اور 7,59,451 سے زیادہ افراد کو صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کے لیے  ریفر  کیا گیا۔

پس منظر:

وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز 15 نومبر کو عزت مآب وزیر اعظم نے کھنٹی، جھارکھنڈ سے کیا تھا تاکہ ملک بھر میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کے فوائد کو پورا کیا جا سکے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت موقع پر خدمات کے ایک حصے کے طور پر، گرام پنچایتوں میں آئی ای سی وین کے رکنے کے مقامات پر ہیلتھ کیمپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-2869



(Release ID: 1989593) Visitor Counter : 82