خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت ڈبلیو سی ڈی وزارت کی اسکیموں کے تریسٹھ ہزار سے زیادہ آن اسپاٹ رجسٹریشن ہوئے


ستاون ہزار سے زائد بچے‘سوستھ بالک سپردھا’ میں شامل

Posted On: 20 DEC 2023 12:17PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت  کی اسکیموں کے تحت 63,000 سے زیادہ آن اسپاٹ رجسٹریشن  کرائے جاچکے ہیں، جو وکست بھارت سنکلپ یاترا وی بی ایس وائی ) کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001USQF.jpg

وی بی ایس وائی  کے تحت  بچوں کو فعال بناکر ایک صحت مند مستقبل کو فروغ دیاجارہا ہے۔ مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بچوں کی صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری کی مہم کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یاترا کے آغاز سے لے کر اب تک 57000 سے زیادہ بچوں نے ‘سوستھ بالک سپردھا’ میں حصہ لیا ہے۔

وی بی ایس وائی  میں حصہ لینے والے  شرکاء میں 50فیصد  خواتین ہیں، اس سے  ترقی اور بااختیار بننے کاان کاتجسس ظاہرہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BIR6.jpg

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت  پورے ملک میں وکست بھارت سنکلپ یاترامیں  سرگرم عمل ہے۔وزارت‘‘میری کہانی میری زبانی (ایم کے ایم زیڈ )’’ پہل کے تحت حصہ لے رہی ہے جس میں ہر گرام پنچایت کے استفادہ کنندگان اپنے تجربات اور آنگن واڑی خدمات کے ان کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

*********

U.NO.2709

(ش ح۔اس ۔ع آ)


(Release ID: 1988594) Visitor Counter : 91