صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وکست  بھارت سنکلپ  یاترا


پیسنٹھ ہزار 300  سے زیادہ  وکست بھارت   صحت کیمپوں  میں کُل ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کی  آمد

کیمپوں میں  84  لاکھ سے زیادہ آیوشمان کارڈ  بنائے گئے

ٹی بی  کے لئے 36.4  لاکھ سے زیادہ  لوگوں کی جانچ کی گئی اور 2.6  لاکھ سے زیادہ  لوگوں کو اعلیٰ سرکاری صحت مراکز   بھیجا گیا

سکل سیل بیماری کے لئے 3.8  لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جانچ کی گئی اور  18000 سے زیادہ لوگوں کو اعلیٰ سرکاری صحت مراکز بھیجا گیا

Posted On: 19 DEC 2023 1:28PM by PIB Delhi

ملک میں جاری  وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت  3156 گرام پنچایتوں اور  مقامی بلدیاتی اداروں  میں  منعقدہ  65348  صحت کیمپوں میں اب تک  مجموعی طور پر  10355555  افراد  پہنچے ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IMC3.jpg

صحت کیمپوں میں مندرجہ ذیل سرگرمیا ں انجام دی جارہی ہیں:

آیوشمان بھارت -  پردھان منتری جن آروگیہ  یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی):  صحت اور خاندانی بہبود وزارت کی  وکست بھارت سنکلپ یاترا  کی اہم اسکیم کے تحت  آیوشمان ایپ  کو استعمال کرتے ہوئے آیوشمان کار ڈ تیار کئے جارہے ہیں اور  یہ کارڈ  فیض حاصل کرنے والوں کو تقسیم کئے جار ہے ہیں۔ اب تک  1903200  سے زیادہ  کارڈ  تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

 کل منعقد صحت کیمپوں میں کُل  531025  آیوشمان کارڈ تیار کئے گئے ۔ اب تک مجموعی طور پر  8427500  کارڈ  تیار کئے جا چکے ہیں۔

 تپ دق  (ٹی بی) : ٹی بی کی علامات  کو دیکھتے ہوئے  مریضوں کے بلغم  وغیرہ کی جانچ کی جا رہی ہے اور جہاں این اے اے ٹی  مشینیں دستیاب ہیں، ان کا  ٹی بی کی جانچ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٹی بی کے مشتبہ مریضوں کو  زیادہ بڑے  صحت مراکز بھیجا جا رہا ہے۔ 34  ویں  دن کے اختتام تک  3648700  سے زیادہ لوگوں کی  جانچ کی گئی، جس میں  263  ہزار  لوگوں کو  زیادہ بڑے  سرکاری صحت  مراکز کے لئے ریفر کیا گیا۔

 پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان ( پی ایم ٹی بی ایم اے)   کے تحت ٹی بی سے متاثرہ مریضوں  کے لئے  نکشیے متروں سے امداد  حاصل  کرنے  کی خاطر  مریضوں سے  ان کی رائے لی جا رہی ہے۔ جو لوگ  نکشیے متر بنناچاہتے ہیں، انہیں اسی جگہ  رجسٹریشن  کرانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ پی ایم ٹی بی  ایم اے کے تحت  119500  سے زیادہ مریضوں  نے اپنی  رضامندی ظاہر کی ہے اور  46700  سے زیادہ نئے  نکشیے  متروں کا اندراج کیا گیا ہے۔

نکشیے پوشن یوجنا (این پی وائی) کے تحت  فوائد  کی براہ  راست منتقلی کے ذریعہ  ٹی بی کے مریضوں کو مالی امداد  فراہم کی جا رہی ہے۔ اس مقصد  کے لئے  فیض پانے والوں کے بینک  کھاتوں کی تفصیلات  یکجا کی جا رہی ہیں اور ان کے کھاتوں کو  آدھار سے جوڑا  جا رہا ہے۔ اب تک  31300  ایسے  فیض  پانے والوں کی تفصیلات  یکجا کی  جا چکی ہیں۔

سکل سیل بیماری: قبائلیوں کی زیادہ  آبادی  والے علاقوں میں  اہل آبادی  (40  سال تک کی عمر کے لوگ) کی سکل سیل بیماری  (ایس سی ڈی) کے لئے جانچ کی جا رہی ہے۔ ایس سی ڈی  کے لئے  پوائنٹ آف کیئر ( پی او سی) کے ذریعہ یا سالیوبلیٹی ٹیسٹ  کے ذریعہ سکل سیل بیماری  کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ اب تک  383000 لوگوں کی جانچ کی جا چکی ہے، جس میں سے  18300  اس بیماری  سے متاثر پائے گئے ہیں اور انہیں اعلیٰ سرکاری صحت مراکز  کے لئے ریفر کیا گیا ہے۔

غیر متعدی بیماریاں (این سی ڈیز) :بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی جانچ کے لئے اہل  افراد (30  سال یا اس سے زیادہ عمر والے) کی جانچ کی جار ہی ہے اور  اس سے متاثرہ مشتبہ افراد کو اعلیٰ مراکز بھیجا جا رہا ہے۔ بلڈ پریشر  اور  ذیابیطس کے لئے تقریبا  8115000  افراد  کی جانچ کی گئی ہے اور  374000 افراد کو  ذیابیطس اور 269800 افراد کو  ہائی بلڈ پریشر  کے مرض میں مبتلا پایا گیا ہے اور  599200  لوگوں کو  بڑے سرکاری صحت مراکز کے لئے ریفر کیا گیا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I8HD.png

انڈمان ونکوبار جزائر

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004K1C3.png

پال نادو، آندھرا پردیش


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0052FYE.png

بالائی سیانگ، اروناچل پردیش


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00671SD.png

ادل گوری، آسام


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007XLAR.png

جنوبی گوا، گوا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008IR0V.png

روہتک، ہریانہ

پس منظر:

وکست بھارت سنکلپ یاترا  کو  وزیراعظم نے  15  نومبر  سے  جھار کھنڈ کے کھنٹی  سے  آغاز کیا تھا، تاکہ  مرکزی حکومت کی اسکیموں  کے فوائد  کو پورے ملک میں  پھیلا جا سکے۔ وکست بھارت  سنکلپ یاترا  کے تحت  ایک ہی مقام پر  خدمات  کے ایک حصے کے طور پر  آئی ای سی  وین  کے رکنے کے مقامات پر  گرام پنچایتوں میں صحت کیمپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- وا - ق ر)

(19-12-2023)

U-2643


(Release ID: 1988180) Visitor Counter : 84