نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو انڈیا اور سویم نے کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2023 میں، پیرا ایتھلیٹس کو بہتر تعاون فراہم کرنے کے لیے تال میل کیاہے
Posted On:
19 DEC 2023 2:39PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کا ہراول پروگرام کھیلو انڈیا اور ہندوستان کی سرکردہ قابل رسائی تنظیم سویم نے کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے دوران نئی دہلی میں نقل و حمل اور بنیادی ڈھانچے کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے تال میل کیا ہے۔
حصہ لینے والے 1400 سے زیادہ پیرا ایتھلیٹس کے لیے قابل رسائی نقل وحمل کی خدمات فراہم کی گئیں۔ 8 دن تک جاری رہنے والے اس مقابلے کے آغاز میں 300 سے زیادہ رضاکاروں اور گیمز سے وابستہ عہدیداروں کو ضروری عوامل سے متعلق حساس بنایا گیا۔ تمام پیرا ایتھلیٹس، پیرا آفیشلز، اور پیرا کوچز کے لیے، ریلوے اسٹیشنوں، بس اسٹیشنوں اور ایئرپورٹ سمیت شہر میں ان کی آمد سے لے کر روانگی تک قابل رسائی بسیں اور منی وین تیار رکھی گئی تھیں۔ مزید یہ کہ انتظامات کرتے وقت رہائش (ہوٹل/ہاسٹل) اور متعلقہ اسٹیڈیم کے درمیان نقل و حمل پر بھی غور کیا گیا۔
کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2023 میں، وہیل چیئر استعمال کرنے والے 500 سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ لہذا، انہیں قابل رسائی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا اولین ترجیح رہا، جس میں نہ صرف ہینڈریل کے ساتھ ریمپ بلکہ قابل رسائی بیت الخلاء، قابل رسائی نشست اور پیرا کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لیے قابل رسائی پارکنگ بھی شامل ہے۔ چاہے کوئی کھلاڑی وہیل چیئر استعمال کر رہا ہو، بصارت کی خرابی ہو، یا اسےدیگر چیلنجوں کا سامنا ہو، جگہ جگہ رسائی کے ساتھ، وہ ہر کسی کی طرح مقابلہ کرنے اور کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کے قابل ہوتے ہیں۔ رسائی کے ذریعے، کھیلو انڈیا نے ہر کسی کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کی اجازت دی۔
پیرا اولمپک چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھوینا پٹیل نے کہا کہ ’’ایک جامع بنیادی ڈھانچہ اور قابل رسائی نقل وحمل کا نظام کا مطلب پیرا کھلاڑیوں کے لیے ریمپ اور مخصوص جگہوں سے زیادہ ہے۔ یہ ہمیں مساوی مواقع کی جگہ فراہم کرتا ہے۔ بہت سے لوگ قابل رسائی ٹرانسپورٹ کی اہمیت کو نہیں سمجھیں گے، لیکن پیرا کھلاڑیوں کے طور پر، ہم نے پہلے ہی تجربہ کیا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں کے دوران ،قابل رسائی وین یا بس فراہم کرنے پر ہم کتنا باوقار اور محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ اسی طرح گیمز میں جس طرح قابل رسائی بیت الخلاء دستیاب ہیں، انہیں تمام سہولیات کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ میں یہ ذمہ داری اٹھانے اور حقیقی طور پر رسائی فراہم کرنے کے لیے کھیلو انڈیا اور سویم کی واقعی تعریف کرتی ہوں۔‘‘
ایک محفوظ اور باوقار تجربے کو یقینی بنانے کے لیے قابل رسائی ماحول کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، پیرا ایتھلیٹس، آفیشلز اور کوچز کی آمدورفت کے لیے، چاہے وہ ریلوے اسٹیشن ہوں، بس اسٹیشن ہوں، یا ہوائی اڈے ہوں ان پر، قابل رسائی بسوں اور منی وینوں کا ایک بیڑا دستیاب کرایا گیا ہے۔مزید برآں، کھیلوں سے پہلے متعدد ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا، تاکہ تمام کھیلوں میں ہر پیرا ایتھلیٹ کو مدد فراہم کرنے کے بارے میں عہدیداروں اور رضاکاروں کو آگاہ کیا جا سکے۔ سویم کی جانب سے کم نقل و حرکت والے افراد کے ساتھ درست رویے اور بات چیت کی تربیت نے کھیل میں شمولیت اور احترام کو فروغ دیا ہے اور ہر ایک کے لیے ایک معاون، خوش آئند ماحول کو یقینی بنایا ہے۔ ان کی جسمانی صلاحیتوں سے قطع نظر، تمام افراد میں ہمدردی اور افہام و تفہیم کو فروغ حاصل ہوا ہے۔
کھیلو انڈیا اور سویم کے درمیان تعاون، ہندوستان میں کھیلوں کا ایک زیادہ جامع اور قابل رسائی ماحول پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم رہا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کی لگن، کہ ہر کوئی، جسمانی صلاحیتوں سے قطع نظر، اس میں حصہ لے سکتا ہے، اس میں مقابلے میں شامل ہو سکتا ہے، اور کھیلوں کے جوش و خروش کا مشاہدہ کر سکتا ہے، جو قوم کو متحد کرتی ہے اور یہ ایسوسی ایشن کی عکاسی کرتی ہے۔
*************
ش ح۔ا ع ۔ را
U-2650
(Release ID: 1988170)
Visitor Counter : 97