وزیراعظم کا دفتر

آسام کی محترمہ کلیانی راج بونگشی نے 1000 خوانچہ فروشوں کی سواندھی اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی


آسام گورَو ایورڈ یافتہ نے سماجی خدمت کے لیے اپنے جذبے سے وزیر اعظم کو متاثر کیا

’’آپ اس بات کی ایک زندہ جاوید مثال ہو کہ جب ایک خاتون آتم نربھر بنتی ہے تو اس سے معاشرے کو زبردست فائدہ حاصل ہوتا ہے‘‘

Posted On: 16 DEC 2023 6:07PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی اور ان سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

گواہاٹی کی ایک گھریلو خاتون محترمہ کلیانی راج بونگشی، جو ایک سیلف ہیلپ گروپ چلاتی ہیں اور جنہوں نے علاقے کی سطح کی ایک فیڈریشن اور ایک خوراک ڈبہ بندی اکائی قائم کی ہے، کو آسام گورو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وزیر اعظم نے ان کی کامیابی کی داستان سنی اور کلیانی جی کوبتایا کہ ان کا نام خود عوام کی فلاح (کلیان) کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

اپنے کاروبار کے مالی ارتقا کے بارے میں محترمہ نے کہا کہ انہوں نے 2000 روپئے سےایک مشروم یونٹ سے آغاز کیا تھا، اور اس کے بعد حکومت آسام کے ذریعہ 15000 روپئے دیے گئے، اس سے انہوں نے ایک خوراک ڈبہ بندی اکائی کھولی۔ اس کے بعد، انہوں نے 200 خواتین کے ساتھ ایریا لیول فیڈریشن قائم کی۔ انہیں پی ایم ایف ایم ای (پردھان منتری  فارمیلائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائز اسکیم) کے تحت مالی تعاون بھی حاصل ہوا۔ انہیں ایک ہزار خوانچہ فروشوں کے درمیان پی ایم سواندھی اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ’’آسام گورَو‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انہوں نے وی بی ایس وائی گاڑی ’مودی کی گارنٹی کی گاڑی‘ کا استقبال کرنے کے لیے علاقے کی خواتین کی قیادت کی، اور اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے معلومات اور حوصلہ فراہم کیا جس کی وہ حقدار تھیں۔ وزیر اعظم نے ان سے صنعت کاری اور سماجی خدمت کا جذبہ برقرار رکھنے کے لیے کہا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’آپ اس بات کی ایک زندہ جاوید مثال ہو کہ جب ایک خاتون آتم نربھر بنتی ہے تو معاشرے کو اس سے زبردست فائدہ حاصل ہوتا ہے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2522



(Release ID: 1987235) Visitor Counter : 62