وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی آئندہ روز کاشی تمل سنگمم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے

Posted On: 16 DEC 2023 11:58AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی اپنی تصوریت سے ہم آہنگ، کاشی تمل سنگمم کا آغاز 17 دسمبر 2023 کو نمو گھاٹ پر کریں گے۔ اس موقع پر، وزیر اعظم کنیاکماری – وارانسی سنگمم ریل گاڑی کو بھی جھنڈی دکھا کر رخصت کریں گے۔ اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل؛ تعلیم اور ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان؛ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ؛ اور دیگر معززین اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

کاشی تمل سنگمم کے دوسرے مرحلے کا آغاز مبارک شہر کاشی (وارانسی) میں 17 دسمبر سے ہوگا اور یہ 30 دسمبر 2023 تک جاری رہے گا۔تمل وفد کا پہلا بیچ 15 دسمبر 2023 کو چنئی سے روانہ ہوچکا ہے۔ تقریباًً 1400 افراد (7 گروپوں میں سے ہر ایک گروپ میں 200 افراد )   جو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہیں، کے تمل ناڈو کے مختلف حصوں سے سفر کرنے کی توقع ہے۔ ان کے دورے کے پروگرام کے مطابق کاشی میں اپنے قیام کے دوران، یہ افراد پریاگ راج اور ایودھیا کا دورہ بھی کریں گے۔

طلبا (گنگا) ، اساتذہ (جمنا)، پیشہ واران (گوداوری)، روحانی (سرسوتی)، کاشتکار اور صناع (نرمدا)، قلم کار (سندھو) اور تاجر و کاروباری افراد (کاویری)پر مشتمل 7 گروپوں کو بھارت کی سات مقدس ندیوں کے نام دیے گئے ہیں۔ یہ گروپس چنئی، کوئمبٹور اور کنیا کماری سے کاشی کا سفر کریں گے۔ رجسٹریشن کے دوران، جس کا اختتام 8 دسمبر 2023 کو ہوا، 42000 سے زائد رجسٹریشن موصول ہوئے۔ ان میں سے ہر گروپ کے لیے 200 افراد کو انتخابی کمیٹی کے ذریعہ منتخب کیا گیا۔

وزارت تعلیم، حکومت ہند اس تقریب کی نوڈل ایجنسی کےطور پر کام کرے گی، جس میں ثقافت، سیاحت ، ریلوے، کپڑے کی صنعت، خوراک ڈہ بندی (او ڈی او پی)، ایم ایس ایم ای، اطلاعات و نشریات، ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری، آئی آر سی ٹی سی اور حکومت اترپردیش کے دیگر متعلقہ محکمے بھی شرکت کریں گے۔ پہلے مرحلے کی کامیابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور تحقیق سے متعلق اس کی شہرت کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئی آئی ٹی مدراس تمل ناڈو میں اور بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) اترپردیش میں نفاذکاری ایجنسیوں کے طور پر کام کریں گی۔

نمائندہ سفر کے پروگرام میں 2 دن کا باہری سفر، بنارس کا 2 دن کا واپسی اور ایک دن کا سفر، ایک دن پریاگ راج اور ایک دن ایودھیا کے لیے شامل ہوگا۔ تمل ناڈو اور کاشی کے فن اور ثقافت، ہینڈلوم، دستکاری، کھانوں اور دیگر خصوصی مصنوعات کی نمائش کرنے والے اسٹال لگائے جائیں گے۔ تمل ناڈو اور کاشی کی ثقافتوں کو یکجا کرنے والے ثقافتی پروگرام کاشی کے نمو گھاٹ پر بھی منعقد کیے جائیں گے۔ تقریب کے پورے دورانیے میں اختراعات، کاروباری تبادلے، تعلیمی تکنالوجی اور دیگر نیکسٹ جنریشن تکنالوجیوں کے ساتھ ساتھ علم کے مختلف پہلوؤں جیسے ادب، قدیم متون، فلسفہ، روحانیت، موسیقی، رقص، ڈرامہ، یوگا، آیوروید، ہینڈلوم، جدید کے ساتھ ساتھ دستکاری پر سیمینار، مباحثے، لیکچرز وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، ماہرین اور اسکالرز، تمل ناڈو اور کاشی کے مختلف شعبوں/پیشوں کے مقامی پریکٹیشنرز بھی خیالات کے باہم تبادلے کے ان پروگراموں میں حصہ لیں گے تاکہ مختلف شعبوں میں باہمی طور پر سیکھنے سے عملی علم/ اختراع ابھر کر سامنے آسکے۔

کاشی تمل سنگم کے پہلے مرحلے کا انعقاد 16 نومبر سے 16 دسمبر 2022 تک کیا گیا تھا، جس میں وزارت تعلیم نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کر رہی تھی۔ تمل ناڈو کے 2500 سے زیادہ افراد نے 12 مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی کرتے ہوئے کاشی، پریاگ راج اور ایودھیا کا 8 روزہ دورہ کیا جس کے دوران انہیں وارانسی اور اس کے آس پاس کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا حیرت انگیز تجربہ حاصل کرنے کا موقع حاصل ہوا۔

Image

Image

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2517


(Release ID: 1987096) Visitor Counter : 93